10-Apr-2022 لیکھنی کی کہانی -
کروں کس منہ سے میں توصیف شان شاہ ذیشاں کی
مسیحاۓدوعالم سیدی محبوب یزداں کی
منور ہیں زمین آسماں روشن ستارےہیں
ضیاءپائی ہےسب نےمصطفیٰ کےروۓتاباں کی
نہ پوچھومرتبہ سلطان عالم کاخداشاہد
فرشتےپاسبانی کررہےہیں انکےایواں کی
نگاہیں ڈھونڈتی ہیں پھرکوئی رہبر عمر جیسا
بھنورمیں آج کشتی پر گئی ہےاھل ایماں کی
غلام مصطفیٰ کی شان و ہیبت کایہ عالم ہے
"قدم رکھتےہی شق ہونے لگی دیوار زنداں کی"
ملےاذن حضوری میں بھی دیکھوں گنبد خضریٰ
یہی ہےالتجاءثروت کی ہوتکمیل ارماں کی
ثروت دولتپوری کٹیہار بہار
fiza Tanvi
10-Apr-2022 10:23 PM
Nice
Reply
Seyad faizul murad
10-Apr-2022 10:20 PM
Waah maashaa Allah
Reply
Simran Bhagat
10-Apr-2022 09:39 PM
Nice
Reply