@nadirbhopali

Add To collaction

لباس عجز سستا ہوگیا ہے

📠----قافیہ پیمائی ----📠

*خزاوؤں کا بسیرا ہو گیا ہے*
*گلستاں دل کا ، صحرا ہو گیا ہے*

*قبائے کبر سب پہنے ہوئے ہیں* 
*لباسِ عجز سستا ہو گیا ہے*

*خرد الجھی ہے فنی گتھیوں میں*
*جنوں کا خوب شہرہ ہو گیا ہے*

*کسی کے عشق کی کاریگری سے*
  *تخیل عاشقانہ  ہوگیا ہے*

*خدا کے ماننے والوں کی خاطر* 
*سمندر میں بھی رستہ ہو  گیا*

*ورائے پردۂِ ہفت آسماں تک*
*بشر کا شور شہرہ ہو گیا ہے*

*تمہاری شاعری پڑھنے سے نادر*
*غموں کا بوجھ ہلکا ہو گیا ہے*

✍🏻___نادر ___📚

   18
11 Comments

Reyaan

17-Apr-2022 09:47 PM

Very nice 👍🏼

Reply

Seyad faizul murad

16-Apr-2022 04:10 PM

خوووب

Reply

Renu

16-Apr-2022 12:02 PM

بہت خوبصورت

Reply