Tabassum

Add To collaction

نامرد

میرا شوہر نامرد ہیے ، مجھے خلع چاہیے 


تنسیخ نکاح کا عام سا کیس تھا، اچھی پڑھی لکھی فیملی تھی - - - دو پیارے سے بچے تھے کیوٹ اور معصوم سے لیکن خاتون بضد تھی کہ اسکو ہر حال میں خلع چاہیے ، جبکہ میرا موکل مدعا علیہ شوہر شدید صدمے کی کیفیت میں تھا - - -

ِجج صاحب اچھے آدمی تھے انہوں نے کہا کہ آپ میاں بیوی کو چیمبر میں لیجا کر مصالحت کی کوشش کرلیں شاید بات بن جائے ،مدعاعلیہ (شوہر) کا وکیل ہونے کے ناطے اندھا کیا چاہے دو آنکھیں کے مصداق فوری حامی بھر لی جبکہ مدعیہ (بیوی) کے وکیل نے اس پر اچھا خاصہ ہنگامہ بھی کیا لیکن خاتون بات چیت کے لئیے راضی ہوگئ - -

 وہ دونوں میاں بیوی میرے سامنے بیٹھے تھے:-  
" ہاں خاتون ! آپ کو اپنے شوہر سے کیا مسئلہ ہے"؟ - -

" وکیل صاحب یہ شخص مردانہ طور پر کمزور ہیں". - - 

میں اسکی بے باکی پر حیران رہ گیا ، میرے منہ سے ایک موٹی سی گندی سی گالی نکلتے نکلتے رہ گئی البتہ منہ میں تو دے ہی ڈالی ، ویسے تو کچہری میں زیادہ تر بے باک خواتین سے ہی واسطہ پڑتا ہے لیکن اس خاتون کی کچھ بات ہی الگ تھی
اسکے شوہر نے ایک نظر شکایت اس پر ڈالی اور میری طرف امداد طلب نظروں سے گھورنے لگا ، میں تھوڑا سا جھلا گیا کہ کیسی عورت ہے ذرا بھی شرم حیا نہیں ہے - - 

تو میں نے بھی شرم و حیا کا تقاضا ایک طرف رکھا 
اور تیز تیز سوال کرنا شروع کر دیے ، جب اس سے پوچھا :-

" کیا اپنے مرد سے اسکا گزارہ نہیں ہوتا"؟ - - 

تو کہتی ہے کہ:- 
" ماشاءاللہ دو بچے ہیں ہمارے ، یہ جسمانی طور پہ تو بالکل ٹھیک ہیں" - - - 

" تو بی بی پھر مردانہ طور پر کمزور کیسے ہوئے"؟ - - 

وکیل صاحب! میرے بابا دیہات میں رہتے ہیں ، زمینداری کرتے ہیں ، ہم دو بہنیں ہیں ، میرے والد ہمیں کبھی" دھی رانی" سے کم بلایا ہی نہیں - - - اور میرے شوہر مجھے" کتی " کہہ کے بلاتے ہیں - - -صبح سے شام تک کولوں کی طرح سارا گھر سنبھالتی ہوں بچوں کی پروش میں کوئی کوتاہی نہیں ہونے دیتی ۔ان کے انے سے پہلے ان کا کھانا میز پر لگا کے رکھا ہوتا ہے گھر اہ کر اس طرح سلوک کرتے ہیں جیسے میں کوئی انسان نہیں کوئی بیجان چیز ہوں یہ کونسی مردانہ صفت ہے وکیل صاحب - - 

مجھ سے کوئی چھوٹی موٹی غلطی ہو جائےتو یہ میرے پورے میکے کو ننگی ننگی گالیاں دیتے ہیں - - آپ ہی بتائیں جی اس میں میرے مائیکے کا کیا قصور ہے - - -سارا دن کام کر کے میں تھک گیی تو آنکھ لگ گیی انکی کال آیی تو پتا نہیں چلا تو مجھے طلاق کی دھمکیاں دے دیتا ہے ۔ یہ مردانہ صفت تو نہیں نا کہ دوسروں کی گھر والیوں کو گالی دی جائے - - 

وکیل صاحب ! میرے بابا مجھے شہزادی کہتے ہیں - - - اور یہ غصے میں مجھے " کنجری" کہتے ہیں - - وکیل صاحب ! مرد تو وہ ہوتا ہے نا جو کنجری کو بھی اتنی عزت دے کہ وہ کنجری نہ رہے اور یہ اپنی بیوی کو ہی کنجری کہہ کر پکارتے ہیں - - - یہ کوئی مردانہ بات تو نہیں ہوئی نہ - - - 

وکیل صاحب اب آپ ہی بتائیں کیا یہ مردانہ طور پر کمزور نہیں ہیں" ؟ - - 

میرا تو سر شرم سے جھک گیا تھا اسکا شوہر آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر اسکی طرف دیکھ رہا تھا 
شوہر بیگی بلی بنا سب سن رہا تھا ۔۔بولا ۔۔۔۔

" اگر یہی مسئلہ تھا تو تم مجھے بتا سکتی تھیں نہ ، مجھ پر اسقدر ذہنی ٹارچر کرنے کی کیا ضرورت تھی " ؟ 
ذہنی ٹارچر ؟؟ بیوی تن کر بولی ۔۔۔
آپ کو کیا پتا ذہنی ٹارچر کیا ہوتا ہے ۔۔۔

" آپ کو کیا لگتا ہے آپ جب میری ماں بہن کے ساتھ ناجائز رشتے جوڑتے ہیں - - - میں خوش ہوتی ہوں؟ - - اتنے سالوں سے آپکا کیا گیا یہ ذہنی تشدد برداشت کر رہی ہوں اسکا کون حساب دے گا؟ " - - 

خیر جیسے تیسے منت ترلہ کر کے سمجھا بجھا کے انکی صلح کروائ۔۔میرے موکل نے وعدہ کیا کہ وہ آئئندہ اب کبھی اپنی بیوی کو گالی نہیں دے گا - - - وہ دونوں چلے گئے 

میں کافی دیر تک وہیں چیمبر میں سوچ بچار کرتا رہا کہ اپنی بیٹی کو تو ہم لاڈ پیار سے بلاتے ہیں ناز نخرے اٹھاتے ہیں اور دوسروں کی بیٹیوں کو گالیاں ایسے نکآل دیتے جیسے وو کسی کی اولاد ہی نہیں تو میں نے بھی اس خاتون کو اس کے پہلے جواب پر دل ہی دل میں بہت گالیاں دی تھیں ،شاید میں بھی نامرد ہوں - - 

اور شائید ہمارے معاشرہ نامردوں سے بھرا پڑا ہے۔ 

   8
4 Comments

Anam ansari

16-Apr-2022 07:27 PM

Nice

Reply

Fareha Sameen

15-Apr-2022 09:53 PM

Nice

Reply

Sobhna tiwari

15-Apr-2022 08:59 PM

Very nice

Reply