غزل
🌹🌹🌹🌹غزل🌹🌹🌹🌹
اچھوں کا پکڑ دامن اچھائی کا حصّہ بن۔
ہر سو ہو چمک جس کی تو ایسا اجالا بن۔
تو صاحبِ زر ہے تو بے زر کا سہارا بن۔
سب ناز کریں تجھ پر تو ایسا جیالا بن۔
نظروں میں رہے سب کی کردار ترا برسوں۔
بھولے نہ جسے دنیا' تو ایسا ہی قصّہ بن۔
صورت ہے عطا رب کی پر شغل ترا اپنا۔
صورت کی نہ کرپروا سیرت سےتوآعلٰی بن۔
گزرے توجدھرسےبھی رستےوہ مہکجائیں۔
خوشبو ہوتری ہرسو تو پھول کے جیسا بن۔
ہونےکو توعالم میں مخلوق ہے سب اسکی۔
راضی ہوخدا جس سے تو ایسا ہی بندہ بن۔
دل اس سے فراز اپنا رہ رہ کے یہ کہتا ہے۔
ہم تو ہیں صنم تیرے تو بھی تو ہمارا بن۔
سرفراز حسین فراز مرادآباد یو۔ پی۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
Reyaan
17-Apr-2022 09:46 PM
Very nice 👍🏼
Reply
Shnaya
17-Apr-2022 01:48 PM
Very nice
Reply
Renu
17-Apr-2022 09:37 AM
بہت خوبصورت
Reply