Add To collaction

18-Apr-2022 تحریری مقابلہ

"بدر کے میدان میں"


                  •°•°•°•°•°•°•°•°•
                      ❣️🌹❣️

آج ہے کیسا یہ منظر بدر کے میدان میں
کفر کی شامت ہے سَر پَر بدر کے میدان میں

رحمتِ حق ہے بہت، قسمت پہ ہے نازاں اریش
چومتی ہے شاہ کا سر بدر کے میدان میں

معجزہ دستِ شہنشاہِ پیمبر کا تو دیکھ
بن گئی لکڑی بھی خنجر بدر کے میدان میں

جاں لُٹاتے ہیں نبی پر ہے گواہ چشمِ فلک
یارِ غار و عمر و حیدر بدر کے میدان میں

دھجیاں باطل عقیدوں کی اُڑانے آگیا
تین سو تیرہ کا لشکر بدر کے میدان میں

حق پہ رہیے، کچھ نہیں ہوتا بڑی تعداد سے
دیکھ لیجے خود یہ منظر بدر کے میدان میں

دیکھیے یہ قوتِ ایمان، ہیں دو نونہال
کاٹتے بوجہل کا سر بدر کے میدان میں

رشک کَرتے ہیں فرشتے حوصلوں کو دیکھ کر
عشق کا ہے اِک سمندر بدر کے میدان میں

کہتے ہیں اصحاب، آقا، قومِ موسیٰ ہم نہیں
اپنی جاں دے دیں گے لڑ کر بدر کے میدان میں

اِس سے پہلے آسماں نے بھی نہیں دیکھا کبھی
جیسا ہے مومن کا تیور بدر کے میدان میں

ظالموں کی قتل گاہوں کی خبر ہیں دے رہے
پہلے ہی محبوبِ داور بدر کے میدان میں

رب جِسے عزت دے چاہے وہ جِسے کردے ذلیل
 منہ کی کھاتے ہیں ستمگر بدر کے میدان

ان کی نصرت کے لیے آتے نہ کیوں قدسی کہ ہے 
اشک چشمِ شہ میں شب بھر بدر کے میدان میں

سہ گنا ہے لشکرِ تاریکیِ ظلم و جفا
چند ہیں روئے مُنَوَّر بدر کے میدان میں

ایک پَل میں شیبہ بدخو واصل دوزخ ہوا
دیکھا جب حمزہ کا جوہر بدر کے میدان میں

عشقِ محبوبِ خدا میں، بوڑھے، بَچّے، نوجواں
لڑتے ہیں کافر سے جم کر بدر کے میدان میں

مصطفیٰ صلی علی کے جاں نثاروں کو سلام
دیں بچاتے ہیں جو کٹ کر بدر کے میدان میں

کفر کے لب پر ہبل، اور مومنوں کے لب پہ ہے
نعرۂ الله اکبر بدر کے میدان میں

آگئے غالب شکم سیروں پہ کیسے روزے دار
دیکھ کر ہے کفر‌ ششدر بدر کے میدان میں

فتح مولا نے عطا فرمائی ہے محبوب کو
ہے خوشی سے آنکھ سب تر بدر کے میدان میں

یاخدا تقدیرِ توصیفِؔ ہزیں میں لکھ دے تو
جائے زیارت کو یہ چل کر بدر کے میدان میں
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
شامت۔۔۔۔مصیبت
اریش۔۔۔۔بدر میں ایک مسجد
تیور۔۔۔۔انداز
نصرت۔۔۔۔امداد
ششدر۔۔۔۔حیران
ہزیں۔۔۔۔گنہگار

•°•°•°•°•°•

✍🏻از۔ توصیف رضا رضوی باتھ اصلی سیتا مڑھی بہار انڈیا
+9

   11
7 Comments

Reyaan

22-Apr-2022 08:14 AM

Very nice 👍🏼

Reply

Renu

19-Apr-2022 08:32 AM

بہت خوبصورت

Reply

Gunjan Kamal

19-Apr-2022 07:55 AM

Very nice

Reply