19-Apr-2022 لیکھنی پیروڈی ساحر لدھیانوی
نذر ساحر لدھیانوی
میرے بچے جو ہیں چھ سات کسے پیش کروں
یہ بڑھاپے کی خرافات کسے پیش کروں
تیرے ابا تو مری بات سمجھ لیتے ہیں
تیری امی کے خیالات کسے پیش کروں
یہ خریدے ہوئے اشعار نشستوں میں پڑھوں
یہ چرائے ہوئے نغمات کسے پیش کروں
ایک کل سیدھی نہیں اونٹ کی صورت جس کی
ساس نے دی ہے جو سوغات کسے پیش کروں
سارا دن آتی نہیں کوئی پڑوسن چھت پر
عشق کی گرمیِ جذبات کسے پیش کروں
اونٹ کی طرح نہیں جس کی کوئی کل سیدھی
ساس نے دی ہے جو سوغات کسے پیش کروں