Add To collaction

23-May-2022 آرٹیکل۔

محبت اور نفرت 

 میں اکثر ان دو لفظوں کے درمیاں الجھ جاتی ہوں کے آیا ان دونوں میں زیادہ شدت کس لفظ میں ہے کبھی لگتا دونوں ہی میں یکساں شدت ہے پھر کبھی یہ اخذ کرلیتی ہوں کے نہیں محبت کے مقابل بھلا کہاں کوئی جذبہ ہو سکتا ہے میں خیر میں آج تک اس الجھی گُتھی کو نہیں سلجھا پائی مگر گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ جس چیز کو میرے شعور نے محسوس کیا وہ ہے اظہار جو ہم ان دونوں ہی جذبوں میں کرتے ہیں مگر مجھے ایسا لگتا ہے ہم محبت کا اظہار اس قدر جلدی نہیں کرتے جتنی جلد بازی سے ہم نفرت کا اظہار کرتے ہیں اب ایسا کیوں ہے یہاں آکر میری سوچ کا زاویہ ایک بار پھر الجھنوں کی سمت مڑ جاتا ہے ۔ ایسا کیوں ہے ہم محبتوں کو  بانٹنے اور  نفرتوں کو مٹانے کی باتیں کر کے کہیں نہ کہیں نفرتوں میں پہل کر جاتے ہیں کبھی کبھی چھوٹی سی غلط فہمی بھی بہت ہوتی ہے نفرت کے اظہار کے لیے جبکہ محبت کے لیے ہم اکثر انسانوں کو پرکھتے ہیں کہیں نہ کہیں یہ خوف غالب آجاتا ہے کے کہیں ہم لفظ محبت کے نام پر دوکھے کا شکار تو نہیں ۔ میں بھی اس الجھی گُتھی کو سلجھانے کی سعی کروں گی آپ بھی کریں مگر کوشش کریں اظہار کے معاملے میں محبت ہی آپ کی ترجیح ہو✨کیوں کہ 
نفرت ابلیس کی صفت ہے ہم انسانوں کی نہیں 


۔ میرے لفظوں میں کہیں کوئی جھول ہو تو میں آپ سب سے معافی کی  طلب گار ہوں ✨ 

دعاؤں میں یاد رکھیں میرا یقین دعاؤں پہ ہے❤️✨

   14
10 Comments

Shnaya

28-May-2022 02:38 PM

👌👌

Reply

Reyaan

28-May-2022 09:59 AM

👌👏

Reply

Rahman

25-May-2022 11:06 PM

Osm

Reply