صورت
🌹🌹🌹 صورت 🌹🌹🌹
نگاہوں میں رہتی ہے صورت تمھاری۔
رلاتی ہے رہ - رہ کے فرقت تمھاری۔
سکوں ایک پل بھی نہیں مجھکو دلبر۔
کہاں جاؤں لے کر میں یہ قلبِ مضطر۔
یہی سوچتا ہوں میں تنہائیوں میں۔
بھلاؤں بھلا کیسے الفت تمھاری۔
نگاہوں میں رہتی ہے صورت تمھاری۔
دِکھاؤں میں کیسے تمھیں دردِ فرقت۔
خدا جانتا ہے مرے دل کی حالت۔
میں مر بھی گیا تو مری جانِ جاناں۔
نہ نکلے گی سینے سے چاہت تمھاری۔
نگاہوں میں رہتی ہے صورت تمھاری۔
تمھارا جنوں مۓ کدے کھینچ لایا۔
مگر چین دل نے یہاں بھی نہ پایا۔
بھلانا تمھیں یوں بھی لگتا ہے مشکل۔
بسی میری سانسوں میں نکہت تمھاری۔
نگاہوں میں رہتی ہے صورت تمھاری۔
ہوا ہوں تمھارا میں جس دن سے بسمل۔
سنبھلتا نہیں ہے سنبھالے سے یہ دل۔
تمھارے سوا کوئی جچتا نہیں اب۔
میں چھوڑوں بھلا کیسے عادت تمھاری۔
نگاہوں میں رہتی ہے صورت تمھاری۔
نگاہوں میں رہتی ہے صورت تمھاری۔
رلاتی ہے رہ -رہ کے فرقت تمھاری۔
سرفراز حسین فراز پیپلسانہ مرادآباد۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
Waseem khan
25-May-2022 06:41 PM
Bahut khoob
Reply