Biaawan

Add To collaction

محبت کیا ہے؟ بقلم بیااعوان

محبت کیا ہے؟
بہت دیر لگ جاتی ہے لفظوں تک پہنچنے میں ۔ مگر کیا ہر بار الفاظ ہماری مرضی کے مطابق ادا کیے جاتے ہیں؟ 
بہت کچھ ایک راز کی طرح ہم پر عیاں نہیں ہوتا بہت کچھ ہماری پہنچ سے بہت دور ہوتا ہے بہت کچھ  ہمیں دے کر لیے لیا جاتا ہے بہت کچھ ہم پا کر کھو دیتے ہیں بہت کچھ ہم  کھو کر پا لیتے ہیں بہت کچھ ہمیں ملنا ہوتا ہے مگر وقت لگتا ہے حاصل ہونے میں بہت کچھ ہمیں اپنے لیے پسند نہیں ہوتا مگر دراصل وہ ہمارے لیے بہترین ہوتا ہے بہت سے وعدے ہم نبھا دیتے ہیں اور بہت سے وعدے ٹوٹ جانے کا خوف ہمیں اپنی گرفت میں لیے رکھتا ہے بہت سے وعدے ہم سے جینے کی امید بھی چھین لیتے ہیں۔اور ایسے میں ہمیں چاہیے کہ صبرو شکر سے کام لیں اور اللہ سے ہمیں یہی دعا مانگیں کے جو شے ہمارے حق میں بہترین ہے ہمیں مل جائے اور جو نہیں ہے اسے ہم سے کوسوں دور کر دے۔
محبت آج کل ہر دوسرا بندا اس لفظ کے قسیدے پڑھتا رہتا ہے۔ محبت کے تقدس کو پامال کر دیا ہے ہم لوگوں نے۔ جسے اپنی ذات کی صرف پرواہ ہو وہ محبت کا استعمال کرتا ہے۔ جس کے پاس اپنے حق میں بولنے کی سقط باقی نہ رہے وہ بھی محبت کو قصوروار ٹھراتا ہے۔ آخر ہے کیا چیز یہ محبت؟ کبھی سوچا ہے؟ شاعروں کی استعمال شدہ لفظ محبت۔ محبت کا فلسفہ دینے والے ایک مجبور، غیرت مند یا اپنی اور دوسروں کی عزت کا پاس رکھنے والے پر بے وفائ کا لیبل لگا دیتے ہیں کیا یہ ہے اس لفظ کا ذکر زباں پر لانے والے کا محبت کے بارے میں تجزیہ۔اگر ایسا ہے تو میں تو پھر یہ کہوں گی کے وہ لوگ خودغرضی کے دائرے میں آتے ہیں ۔ کیا قبول کر پاؤ گے خودغرضی کا دھبا؟ نہیں ناں ! تو پھر اس لفظ کو بخش دو مان لو تم قابل نہیں ۔ محبت تو وہ جزبہ ہوا کرتا تھا جسے میرے رب نے پاک بنایا اور دلوں میں پیوسط کر دیا اور اظہار کا حق صرف محرم کو دیا۔ پھر تم کیا سمجھتے ہو خدا کے قانون کو بدل دو گے؟ بھول ہے تمہاری ۔اب دیکھو اس نے مٹا دیا یہ جزبہ اب صرف لفظ باقی ہے اور تم پاگلوں کی طرح اس کے پیچھے بھاگ رہے ہو۔۔۔ 
آج کل کی نوجوان نسل ناجانے اپنے اصل سے دور خوابوں کی دنیا میں جینے کو ترجیح کیوں دیتی ہے؟ تمام باتوں کو مدِ نظر رکھتے ہوں یہ نتیجہ اخذ کیا جاتا ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں برداشت کرنے کا حوصلہ اور زندگی کی تلخ حقیقتوں کا سامنا کرنے کی ہمت وہ جزبہ کچھ بھی باقی نہیں رہا۔ ان کی دنیا اب صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے ۔نہ ان میں احساسِ زمہ داری ہے نہ سختیاں جھیلنے کا حوصلہ اور بات کرتے ہیں بےمقصد محبت کی ۔۔ 
جب الله کچھ دیتا ہے تو وہ لے لینے کی طاقت بھی رکھتا ہے۔ یہ زندگی امانت ہے ۔ اس میں خیانت کی کوئ گنجائش نہیں۔۔۔
از قلم بیااعوان۔

   20
10 Comments

Shnaya

28-May-2022 01:57 PM

👌👌

Reply

Reyaan

28-May-2022 09:48 AM

👏👌

Reply

Arshik

26-May-2022 08:56 PM

Nice

Reply