Sarfaraz

Add To collaction

غزل

🌹🌹🌹* روح *🌹🌹🌹

مسافت دلوں سے گھٹا کر تو دیکھو۔
قدم میری جانب بڑھا کر تو دیکھو۔

اُتر جاؤں گا روح میں، میں تمھاری۔
مجھے اپنے دل میں بسا کر تو دیکھو۔

بہت خوبیاں مجھ میں مل جائیں گی تم۔
تعصب کا چشمہ ہٹا کر تو دیکھو۔

گلابِ وفا ہوں میں کانٹا نہیں ہوں۔
کلیجے سے مجھکو لگا کر تو دیکھو۔

سبھی پر ہے نظرِ عنایت تمھاری۔
مجھے بھی کبھی مسکرا کر تو دیکھو۔

محبّت میں ڈوبا ہوا دل ملے گا۔
کبھی میرے نزدیک آ کر تو دیکھو۔

سنور جاۓ گی روبرو ان کے جا کر۔
غزل ان کو اپنی دکھا کر تو دیکھو۔

وہ نظروں سے سب کو پلاتے ہیں اکثر۔
فراز ان سے نظریں ملا کر تو دیکھو۔

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد۔

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

   7
1 Comments

Gunjan Kamal

29-May-2022 09:43 AM

👌👌

Reply