29-May-2022 غیر عنوان -
"یاد آ گئی خدا کی تجھے دیکھنے کے بعد"
،،،،،،،،،
❤️
پائی رضا خدا کی تجھے دیکھنے بعد
اور دید مصطفیٰ کی تجھے دیکھنے کے بعد
پوری ہوئی ضرور وہ، میں نے اے میرے شیخ
جب بھی کوئی دعا کی تجھے دیکھنے کے بعد
جلوؤں کی تاب تیرا دیوانہ نہ لا سکا
حالت ہے اب قضا کی تجھے دیکھنے کے بعد
دِل اختیار میں نہ رَہا اور زبان نے
اللّٰه کی ثنا، کی تجھے دیکھنے کے بعد
مرشد! میں کس زباں سے کروں حالِ دل بیاں
"یاد آ گئی خدا کی تجھے دیکھنے بعد"
بیمارِ عشق تھا میں، دواؤں سے تنگ تھا
رب نے شِفا عطا کی تجھے دیکھنے کے بعد
اللّٰه کا کَرَم ہے کہ مجھ ناتواں کو بھی
طاقت مِلی بَلا کی تجھے دیکھنے کے بعد
کچھ بھی نہیں تھا پہلے مگر شان بڑھ گئی
آقا! تِرے گدا کی تجھے دیکھنے کے بعد
جو جانتے نہیں تھے وفا کیا ہے، اُن میں بھی
آئی ادا وفا کی تجھے دیکھنے کے بعد
وہ حوصلہ مِلا کہ جَلانے لگا چراغ
میں پشت پر ہَوا کی تجھے دیکھنے کے بعد
توصیفؔ میں بھی آنے لگیں سُنّتیں نظر
محبوبِ کبریا کی تجھے دیکھنے کے بعد
،،،،،،،،،
✍️از۔ توصیف رضا رضوی باتھ اصلی سیتا مڑھی بِہار انڈیا
+91 9594346926
Neelam josi
02-Jun-2022 02:25 AM
Nice 👍🏼
Reply
Shnaya
31-May-2022 09:53 PM
Nice 👍🏼
Reply
Aliza
30-May-2022 07:48 PM
Very nice
Reply