غزللیں
🌹🌹🌹🌹 غزلیں🌹🌹🌹🌹
سج دھج کے جب کہیں پر جاتی ہیں میری غزلیں۔
سب دوستوں کے دل کو بھاتی ہیں میری غزلیں۔
کرتی ہیں رقص ہر دم یہ فیس بک پہ یارو۔
کب چین کاغزوں میں پاتی ہیں میری غزلیں۔
کرتے ہیں ناز وہ کیوں اپنے سخن پہ اتنا۔
گر وہ چراغ ہیں تو باتی ہیں میری غزلیں۔
یوں بھی حضور مجھکو ہوتا ہے رشک اِن پر۔
مانگی ہوئی نہیں ہیں ذاتی ہیں میری غزلیں۔
کمزور اس لۓ بھی دکھتی ہیں یہ ہمیشہ۔
تھوڑی سی روشنائی کھاتی ہیں میری غزلیں۔
کچھ طنز حاسدوں کے دامن میں اپنے لیکر۔
گاتی بجاتی واپس آتی ہیں میری غزلیں۔
آتے ہیں یاد *ساغر* اس دم *فراز* مجھکو۔
لہرا کے جب کہیں بل کھاتی ہیں میری غزلیں۔
سرفراز حسین فراز پیپلسانہ مرادآباد۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
Neelam josi
02-Jun-2022 02:25 AM
👏👏
Reply
Shnaya
31-May-2022 09:53 PM
Nice 👍🏼
Reply
Amir
30-May-2022 05:09 PM
bahut khub
Reply