Add To collaction

غزل

                  غزل

گُل بک گئے کلی بکی اور خار بک گئے
بدلا جو وقت ہم سرے بازار بک گئے

بیٹی کے ہاتھ پیلے کرنے کے واسطے
دیکھو غریب کے در و دیوار بک گئے

میں نے خبر یہ آج کے اخبار میں پڑھی
دولت کی چاہ میں کئی فنکار بک گئے

تھی میرے پاس دولتِ ایمان اس لئے
مُجھکو خریدنے میں زمیدار بک گئے

طارق قسم خدا کی ہے فکرِ معاش میں
میری غزل قطعہ میرے اشعار بک گئے


طارق اسلام کُکراوی
کُکرا ٹاؤن
ضلع - لکھیم پور کھیری یوپی

   3
0 Comments