05-Jun-2022 لیکھنی کی کہانی -غزل
پھیلی ہوئی نفرت ہے جدھر دیکھ رہے ہیں
رشتوں میں سیاست کا اثر دیکھ رہے ہیں
ممکن نہیں اس خواب کی تعبیر کا ملنا
وہ خواب جو اب اہل نظر دیکھ رہے ہیں
ایمان کی دولت کو سیاست سے بدلتے
دیکھا نہیں جاتا ہے مگر دیکھ رہے ہیں
آتے ہی خزا اڑ گئے سب شاخوں سے پنچھی
حسرت سے انہیں سوکھے شجر دیکھ رہے ہیں
جس راہ سے گزرے تھے وہ آنکھوں کو چھپائے
نوشاد وہی رہ گزر دیکھ رہے ہیں
نوشاد مصباحی ✍️
Seyad faizul murad
05-Jun-2022 10:47 AM
بہت خوب
Reply
Zain Misbahi Makanpuri
05-Jun-2022 10:40 AM
وااااہ بہت خوب
Reply