08-Jun-2022-تحریری مقابلہ خوشیاں
عنوان،
خوشیاں
یہ ایک وسیع لیکن قلیل ساخت کا لفظ ہے اس سے ہم اپنے جسمانی، روحانی تربیت بھی کر سکتے ہیں
دراصل خوشیاں ہوتی ہی وہی ہیں جو آپ خود محسوس کرتے ہیں
ایک واقعہ ہے ملاحظہ فرمائیں
ایک شخص کو کسی کا قرض ادا کرنا تھا، قرض خواہ نے قرضدار کو مزدوری کے طور پر بیل کے ساتھ ہل میں جوت دیا۔ ایک تیسرا شخص وہاں سے گزرا تو اسے قرض دار کی حالت پر ترس آگیا، اس نے قرض دار کو قرض ادا کرنے کی پیش کش کی لیکن قرض دار نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ “یہ وقت بھی گزر جائے گا۔” خیر پورے دن کی بدن توڑ محنت کے بعد قرض دار قرض سے آزاد ہوگیا۔ کچھ عرصہ بعد اس تیسرے شخص کا دوبارہ اسی علاقے سے گزر ہوا تو اس نے سوچا قرض دار کا حال احوال پتا کر لوں، جاکر معلوم کیا تو علم ہوا کہ قرض دار بہت امیر کبیر ہو گیا ہے، اس نے جاکر اس سے ملاقات کی اور اس کی موجودہ حالت پر خوشی کا اظہار کیا تو اس قرض دار نے مسکرا کر جواب دیا، “یہ وقت بھی گزر جائے گا۔” کچھ عرصہ بعد یہ شخص جب دوبارہ اس علاقے میں گیا تو اسے علم ہوا کہ قرض دار فوت ہو چکا ہے، یہ شخص اس کی قبر پر زیارت کیلئے گیا تو اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب وہاں بھی یہی لکھا تھا کہ، *“یہ وقت بھی گزر جائے گا یہ شخص کافی سوچتا رہا کہ آخر اس بات کا کیا مطلب ہو سکتا ہے، کیا قبر میں جانے کے بعد کا وقت بھی گزر جائے گا؟ یہ شخص افسوس کرتا رہا کہ جب وہ زندہ تھا اسی وقت کیوں نہ اس سے اس کا مطلب پوچھ لیا مگر اب وقت گزر چکا تھا۔
لیکن جب وہ اس کے بعد وہاں آیا تو اسے اپنی اس بات کا بھی جواب مل گیا، جب اس نے دیکھا کہ اس کی قبر کی جگہ سے سڑک گزر رہی تھی اور وہاں بچے کھیل رہے تھے۔۔۔!!
سبق:- یہ دنیا کسی کی نہیں آپ کو خود اپنی ذات کے لیے خوشیاں تلاشنا ہوتی ہیں
.
.
.
Simran Bhagat
19-Jun-2022 01:17 PM
Nice👌👌
Reply
Milind salve
15-Jun-2022 11:11 AM
Good
Reply
नंदिता राय
14-Jun-2022 05:35 PM
Very good
Reply