Add To collaction

غزل

ہے سیہ شب یہاں بے دلی ساتھ ہے

اُس کی یادیں ہیں بس بے بسی ساتھ ہے

اب زمانے کے تو دوستوں میں فقط
جو اگر ہے تو بس دشمنی ساتھ ہے

مجھ سے ملنے کبھی وہ نہ آئیں گے، دوست!
جب تلک میرے گھر مفلسی ساتھ ہے

آج کل کی سیاست میں جو کچھ بھی ہے
ظلم ہے جابہ جا بے حسی ساتھ ہے

 چند ہی رہ گئے ہیں یہاں پر شفق
وہ جن احباب میں مخلصی ساتھ ہے



✍️۔از۔شفق شمیم شفق

   3
1 Comments

Seyad faizul murad

12-Jun-2022 02:06 PM

Bahut khoob

Reply