13-Jun-2022 مزاحیہ شاعری
مزاحیہ شاعری
مغرب میں ہو رہا ہے یہی ہر کسی کے ساتھ
بیوی ہے جن کے ساتھ میاں ہیں پری کے ساتھ
بس غم ہی غم خوشی سے ملے بعد از نکاح
میں نے خوشی کو چھوڑ دیا ہے خوشی کے ساتھ
غزلوں سے گیس لاؤں یا بجلی کا بل بھروں
بیوی نے آج ڈانٹا ہے سنجیدگی کے ساتھ
بیوی یہ بولی کرتے ہو کلّو پہ شاعری
تم نصف بھی قبول نہیں شاعری کے ساتھ
فوٹو کھنچائی میں نے کرینا کے ساتھ میں
کہتی ہے گدھے لگتے ہو تم بھی گدھی کے ساتھ
آکے فرشتہ موت کا واپس چلا گیا
شاعر کو بیٹھے دیکھا جو اک ڈائری کے ساتھ
بیوی کو میں نے اس طرح الو بنا دیا
اس کو بتایا دوسری تھا تیسری کے ساتھ
Seyad faizul murad
13-Jun-2022 09:41 PM
واااہ بہت خوب
Reply