دستک
*دستک دینا ہر مرد کی فطرت ہے اور دروازہ نہ کھولنا عورت کا حسن....*
*ہر دستک پر دروازہ کبھی نہیں کھولنا، نہ دل کا دروازہ، نہ دماغ کا دروازہ، نہ سوچوں کا دروازہ، نا جذبات کا دروازہ، یہ دروازہ زندگی کے اصل ساتھی کی آمد پر ہی کھلنا چاہیے*
*امت محمد ﷺ کی ہر بیٹیوں کے نام ایک پیغام*
سنو۔۔۔!!
میری بیٹیوں اور بہنوں
کبھی بھی کسی اجنبی کو اپنا ذاتی وقت نہ دینا ایک وقت آۓ گا وہ آپکے کردار پر انگلی اٹھاۓ گا آپکو ذہنی ٹینشن دے گا سو فاٸنل بات یہ کہ ہر ایک کے ساتھ ایک لمٹ میں رابطہ رکھیں اس سے آپ خود بھی محفوظ رہو گی اور آپکا ذہنی سکون بھی۔۔
کسی کو پسند کرنا ایک فطری امر ہے مگر !!
اس جذبے کا غلط استعمال کبھی مت کیجئے-
سیدھا راستہ اور نکاح کا جائز اور پاک رشتہ بنائیے-
اور اگر آپ سمجھیں کہ آپ کے گھر برادری والے اس رشتے کے حق میں نہیں
اور یہ رشتہ آگے نہیں بڑھ سکے گا
تو بعد کے دکھہ تکلیف سے بچنے کیلئے اس بات کو وہیں ختم کر دیجئے-
خاص طور پر لڑکیوں کو یہ بات جان لینی چاہئے
جوانی کے جوش میں مردوں کو ہرعورت ہر لڑکی اچھی لگتی ہے اور عورت کو ہر مرد کی محبت سچی لگتی ہے.
عورت کا بس دیکھ لینا بھی مرد کو ادا لگتی ہے، اور مرد کی ذرا سی ہمدردی عورت کو اعترافِ محبت نظر آتی ہے
یہ عمر اس طرح کی بیوقوفیوں کی ہوتی ہے اور دل کو خواب دیکھنا اچھا لگتا ہے
تو ہوتا یوں ہے کہ ذرا سا خیال بھی کسی کا آ جائے، تو ہمیں لگتا ہے کہ ہمیں محبت ہو گئی ہے یا کسی کی کوئی بات ہمیں پسند آ جائے تو ہمیں لگتا ہے کہ اسکو ہم سے محبت ہو گئی ہے
اور پھر زندگی کے بہت بڑے فیصلوں پہ ہم جلد بازی کر دیتے ہیں۔۔۔۔۔ اس طرح کی محبتیں تو ہوتی رہتی ہیں،
کسی کے بھروسے کے ساتھ مت کھلیں اور واقے محبت ہے تو نکاح کریں ،کیو کےمحبت کو عزت لازم ہے ،باکی جسمانی خواہشات کو محبت کا نام نہ دیں
کہ ﻣﺮﺩ ﺟﺲ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻮ سچے دل سے ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﮯ، ﺍﺳﮯ اپنی عزت مانتا اور بناتا ہے ،
سب سے ﭼﮭﭙﺎ ﮐﺮ ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮨﮯ. اس پر ﮐﺴﯽ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﯽ ﻧﻈﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮍﻧﮯ دینا چاہتا-
اور اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو
اسکا مطلب یہ کہ وہ عورت اس کے دل میں نہیں اتری ،
صرف دکھاوے کی چیز ہے جو دوستوں میں خود کی اہمیت بڑھانے کیلئے استعمال کی جاتی ہے کہ
میرے پاس بھی دل بہلاوے کو ایک اچھی چیز ہے ،
اس سے صرف غرض یا مفاد کا رشتہ ہوتا ہے ، عزت کا نہیں !
اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک ہر بيٹی کی ہر بہن کی عزت کی حفاظت فرمائے
اور اپنا مقام سمجھنے کی توفيق عطا فرمائے
یہ بات نادان کم اعقل بیوقوف لڑکیوں کوسمجھنی چاہیے..
مرد ہمشیہ اسی لڑکی سے محبت کرتا ہے اور عزت دیتا ہے
جو اسکو حلال رشتے میں ملتی ہے یعنی نکاح میں محرم بن کر
اور ایسی لڑکی جو نامحرم کے لیے سجتی ہے سنوارتی ہے وہ اپنی وقعت بھی ختم کرتی ہے اپنی شرم وحیا کا سودا کرتی ہے
اور بڑے افسوس کے ساتھ جس کے لیے یہ کرتی وہی کل کو ٹائم پاس کرنے کے بعد
اس کو سب کے سامنے بدکردار اوارا اور بدچلن کہہ کر چلا جاتا
اور ایک نیا شکار ڈھونڈنے کے لیے.
اور لڑکی کا کردار سب کے لیے سوالیہ نشان بنا کر خود اپنی زندگی میں مگن ہو جاتا
اور لڑکی کے پاس کچھ بھی نہیں بچتا!
میری پیاروں بہنوں اس فریب اور خوابوں سے باہر آجاؤ نامحرم مرد نہ کبھی دوست ہو سکتا ہے ,
نہ بھائی , نہ محافظ , نہ محبت .
محبت کی منزل نکاح ہے زنا نہیں.
شوہر ہی عورت کا اصل محافظ ہوتا ہے۔
عورت سے سچی محبت اسکا شوہر ہی کر سکتا ہے،
کوئی نا محرم نہیں....!!!
اللہ نے ہمیں نامحرم سے فضول بات کرنے نرم لہجے میں بات کرنے سے منع کیا کہ خرابی پیدا نہ ہو
کیونکہ یہ خرابی بہت نقصان سے دوچار کرتی .
قرآن میں ارشاد باری تعالی ہے : " سورۃ الاحزاب (مدنی، آیات 73)
يَا نِسَآءَ النَّبِيِّ لَسْتُنَّ كَاَحَدٍ مِّنَ النِّسَآءِ ۚ اِنِ اتَّقَيْتُنَّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَيَطْمَعَ الَّـذِىْ فِىْ قَلْبِهٖ مَرَضٌ وَّّقُلْنَ قَوْلًا مَّعْرُوْفًا (32)
۔ تو میری پیاری بہنوں حرام رشتوں میں محبت مت ڈھونڈو اس میں لذت ہو سکتی ہے
پر سکون نہیں عزت نہیں
سب سے بڑی بات اللہ کی رضا نہیں ناراضگی اورغضب ہو گا .
اور زلت الگ اس لیے اپنے جذبات کو اپنے محرم کے لیے بچا کر رکھے کے
نہ زلت کا ڈر ہو نا رسوائی کا نہ اللہ کے غضب اور ناراضگی کا
اللہ ہم سے بے پناہ محبت کرتا ہے اس لیے اس نے ہمیں حلال چیزیں اور حلال رشتیں دئیے ہیں
اور حرام چیزیں سے بچنے کو کہا ہیں
خدارا حدود اللہ مت توڑے اور اور خود کو بچائے حرام کاموں اور چیزوں اور حرام رشتوں سے ... !
🤲🏻 اللہ رب العزت سے دعا ہے
امت محمد ﷺ کی بیٹیوں اور بیٹوں کو پاک دامن اور حرام رشتوں حرام چیزوں سے دور رکھے
آمین !
*اس پوسٹ کا باقی حصہ کل اانشاءاللہ*
💞🌹💞🌹💞🌹💞🌹💞🌹💞
*کاش کہ یہ بات تیرے دل میں اتر جائیں*
*خواہش صرف اتنی ہےکہ ک
Saba Rahman
21-Jun-2022 03:00 PM
😊😊😊
Reply
Kerry Arroyo
20-Jun-2022 08:38 PM
👌👌
Reply
Joseph Davis
20-Jun-2022 08:25 PM
Nyc
Reply