گیت
🌹🌹 اگنی پتھ 🌹🌹
وادی پتھ کی گھاٹی پتھ کی۔
رھوم مچی ہے اگنی پتھ کی۔
بات یہ پھیلی ہر سو دیکھو۔
اس کے کارن ہی اب لوگو۔
راہ کُھلے گی راشی پتھ کی۔
دھوم مچی ہے اگنی پتھ کی۔
الجھی الجھی سی لگتی ہے۔
بھُول بھُلیّا سی دِکھتی ہے۔
کنجی ہے یہ مکڑی پتھ کی۔
دھوم مچی ہے اگنی پتھ کی۔
کام نیا انداز نرالا۔
لُٹ جاۓ گا ہمّت والا۔
بات نہ پوچھو تازی پتھ کی۔
دھوم مچی ہے اگنی پتھ کی۔
جیبھ چلاؤ ہولے ہولے۔
پھنس جاؤ گے گر تم بولے۔
خیر نہیں ہے ہستی پتھ کی۔
دھوم مچی ہے اگنی پتھ کی۔
سرفراز حسین فراز مرادآباد۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹