Tabassum

Add To collaction

اظہار

محبت ایک کتبہ ہے

لگا ہوتا ہے جو اکثر

کبھی لیلہ کے مرقد پر

کبھی مجنوں کی حسرت پر

کبھی سوہنی کے مٹکے پر

کبھی مرزا کے تیروں پر

محبت ایک کتبہ ہے

کہ جس پر صاف لکھا ہے

محبت موت کی آغوش میں

سر رکھ کے سونا ہے

محبت دل پہ لاحق روگ ہے

تا عمر رونا ہے

محبت کسی میدان میں

رکھی ہوئی ایک میت ہے

کہ جس کو کندھا دینے کے لیے کوئی نہیں آتا ۔

مگر پھر بھی لیوں پہ ہر کسی کے

رکھا ہے یہی جملہ

مجھے تم سے محبت ہے

مجھے تم سے محبت ہے

   13
10 Comments

Saba Rahman

21-Jun-2022 02:51 PM

Nice

Reply

Raziya bano

20-Jun-2022 09:37 PM

Nice

Reply

Maria akram khan

20-Jun-2022 08:57 PM

Very nice ❤️

Reply