غزل
🌹🌹🌹🌹 غزل🌹🌹🌹🌹
مجدھار میں گِھرا ہے تو ساحل تلاش کر۔
خود بڑھ کے اپنی،آپ ہی منزل تلاش کر۔
اپنوں کےخیرخواہ ملیں گے تجھےسبھی۔
ہمدرد ہو جو سب کا وہ کامل تلاش کر۔
بن جاۓ جنکو پڑھکے تو کردار کا دھنی۔
علم و ادب کے ایسے رسائل تلاش کر۔
آسانیاں تو مردہ دلوں کی ہیں چاہتیں۔
رکھنا ہےخود کو زندہ تو مشکل تلاش کر۔
رونے رلانے والے تو مل جائیں گے بہت۔
تازہ رکھےجو روح وہ خوش دل تلاش کر۔
آکر ترے قریب ہی الجھا ہے میرا دل۔
ہوگا یہیں کہیں پہ تو تل۔تل تلاش کر۔
یوں تو قدم قدم پہ مصوّر ہیں اے فراز۔
تقدیر جو بناۓ وہ جائل تلاش کر۔
شہرت کی گر فراز طلب ہے تجھے تو سن۔
تنہائیوں کو چھوڑ دے محفل تلاش کر۔
سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
Seyad faizul murad
21-Jun-2022 01:10 PM
ماشاء الله وااہ وااہ
Reply