Ahmed Alvi

Add To collaction

22-Jun-2022 نعت پاک

نعت پاک 

دشت بھی ہو گئے گلزار محمد کے طفیل 
بن گئے پھول سبھی خار محمد کے طفیل 

ہم نہیں کہتے ہیں یہ بات خدا کہتا ہے 
بخشے جائیں گے گنہگار محمد کے طفیل

ہم نہ حافظ ہیں نہ حاجی نہ نمازی ہیں مگر 
باغ جنت کے ہیں حقدار محمد کے طفیل 

دست بردار کیا حوروں سے آدم نے ہمیں 
ہونگے حوروں کے طلب گار محمد کے طفیل 

فرق توحید میں اور شرک میں کر سکتے ہیں 
آج ہم سب ہیں سمجھدار محمد کے طفیل 


   12
6 Comments

Milind salve

26-Jun-2022 02:22 PM

Nice

Reply

Ayan khan

26-Jun-2022 02:10 PM

Nice

Reply

fiza Tanvi

26-Jun-2022 02:04 PM

Good

Reply