24-Jun-2022
پاکستانی اردو شاعری اور جدید اردو شاعری کا نقطہ آغاز تقریباً ایک ہی ہے۔ جدید اردو شاعری کو جن شعراء نے بنیاد فراہم کی اُن میں حالی اور آزاد نمایاں ہیں اور دونوں کے ہاں ملی شاعری کے نمونے بھی مل جاتے ہیں، خصوصاً مسدسِ حالی کو اردو ملی شاعری اور مسلمان قوم کی شاعری میں بہت اہمیت حاصل ہے۔
بعد میں اردو شاعری تحریکِ آزادی کی آبیاری کرنے میں بہت مدد گار بن گئی۔یہاں علامہ اقبال اور مولانا ظفر علی خان نمایاں حیثیت کے شاعر ہیں۔قیامِ پاکستان کے بعد وہ شعراء جنھوں نے قومی شاعری کا منظر نامہ تشکیل دیا ان میں سے کافی پہلے ہی درخشاں ستارے بن چکے تھے۔ان میں غزل گو شعراء بھی تھے اور نظم لکھنے والے بھی۔ غزل گو شعراء میں ناصر کاظمی،شہزاد احمد اور سلیم احمد کے نام بہت اہم ہیں جب کہ نظم گو شعراء میں ن م راشد، منیر نیازی،میرا جی ، حفیظ جالندھری،فیض احمد فیض، مختار صدیقی اور احمد ندیم قاسمی کو بہت پذیرائی ملی۔
قیامِ پاکستان کے بعد اردو شعر و ادب میں تقسیمِ برصغیرِ کے نتیجے میں ہجرت اور اس کے دکھ کے آثار و اثرات نمایاں طور پر سامنے آئے۔ شاعری میں بچھڑے ہوئے عزیزوں اور چھوڑے ہوئے گھر بار کی یاد،اس ک