Add To collaction

25-Jun-2022 غیر عنوان -

میں سوچ میں ہوں اچانک یہ کیا ہوا اُس کو
میں ایک دم سے ہی لگنے لگا برا اُس کو

یہ بددعا ہے مِری وہ کہیں بھی خوش نہ رہے
خدا کرے نہ لگے میری بددعا اُس کو

نہ جانے کیوں مجھے رہ رہ کے اب یہ لگتا ہے
کہ ایک دن تِرا غم کھا ہی جائے گا مجھ کو

یہ بات اور ہے اس نے کبھی وفا نہیں کی
مگر میں پھر بھی کہوں گا نہ بے وفا اُس کو

کچھ ایسے موڑ پہ لا کر وہ مجھ کو چھوڑ گیا
کہ مر تو جاؤں گا، دوں گا نہیں صدا اس کو

اب اس کے جیسے مِرے آگے پیچھے کتنے ہیں
مجھے اب اچھا نہیں لگتا ڈھونڈنا اُس کو

اے بے خبر تِرا توصیفؔ ادھورا ہے تجھ بن
اے میرے دوست! ذرا جا کے یہ بتا اس کو

                           """"""""""""""""""""""""""

✍️از۔ توصیف رضا رضوی
+91 9594346926

   10
5 Comments

Chudhary

01-Jul-2022 06:51 PM

Nice

Reply

Aniya Rahman

01-Jul-2022 06:15 PM

Nice

Reply

Saba Rahman

29-Jun-2022 08:30 PM

Nice

Reply