Add To collaction

27-Jun-2022-تحریری مقابلے۔ مسکراہٹ

 مسکراہٹ


قدرت کی عطا کردہ نعمتوں میں سے ایک نعمت مسکراہٹ ہے۔ مسکراہٹ انسان کے اوصاف و اخلاق کی نشاندھی کرتی ہے ۔یہ انسان کی زندگی میں مختلف مزاج اور خیال میں سامنے آتی ہے ۔کبھی ماضی کی حسیں یادیں بن کر ،کبھی مستقبل کی خوبصورت خواب بن کر ،کبھی معصوم بچوں کی شرارت بن کر اور کبھی درد کو چھپانے کے لئے تو کبھی آنسوؤں کو تھامنے کے لئے غرض ک زندگی کے ہر قدم پر یہ ساتھ نبھانے کے لیے تیار رہتی ہے

 مسکراہٹ ہی انسان کو زندہ دل بناتی ہے یہ ایک ایسا خزانہ ہے جس کے استعمال کرنے پر بھی اس میں کمی نہیں آتی ۔مسکراہٹ کی کوئی قیمت نہیں ہوتی بس یہ ہلکی سی لبوں پہ آجاۓ تو اس کا اثر دیر پا رہتا ہے ۔جب آپ کسی بندے کو مسکرا کر خوش آمدید کہتے ہیں تووہ اس بندے کے لیے میٹھی یاد بن جاتی ہے اور آب کے اخلاق کی جھلک ہوتی ہے

سائنسی تجربات کے مطابق مسکراہٹ انسانی زندگی کے لئے بےحد ضروری اؤر مفید ہے جو اس کو ہمیشہ استعمال کرتا ہے وہ تندرست رہتا ہے  مسکراہٹ چہرے پر شادابی لاتی ہے اور دل و دماغ کو اطمینان بخشتی ہے ۔

جب دل ودماغ خوشگوار ہو تو مسکرانا سب کو آتا ہے لطف زندگانی تو یہ ہے کہ آپ کی زندگی ویران ہو ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا چھایا ہو،دل و دماغ طوفانوں میں گھرا ہوتو ایسے حالات میں مسکراہٹ قائم رکھنا ژندہ دلی ہے ۔اس کے علاوہ ابنی ذات سے کسی روتے ہوئے کو ہنسانے کا ہنر سیکھ لیا جاۓ تو پھر زندگی بڑی آسان ہوجائے گی  ۔مسکراتی ہوئی زندگی کبھی ناکام نہیں ہوتی مسکراہٹ بکھیرنے والا کہیں گمنام نہیں رہتا ۔وہ جہاں جاتا ہے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیتا ہے لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیتا ہے محفلوں کی جان اور سب کی نگاہوں کا مرکز بن جاتا ہے اس طرح اس کے جانے کے بعد بھی اس کی خوش گوار شخصیت کا اثر قائم رہتا ہے ۔ لوگ اسے ہمیشہ یاد رکھتے ہیں ۔۔

✍️۔۔۔۔۔🍁سیدہ سعدیہ فتح🍁

          


   14
15 Comments

Khan

02-Jul-2022 06:56 PM

Nyc

Reply

Chudhary

01-Jul-2022 06:38 PM

Nice

Reply

Aniya Rahman

01-Jul-2022 06:01 PM

Nice

Reply