Tinker Bell

Add To collaction

بچپن

بچپن موسم بہار کی طرح زندگی کا سب سے خوبصورت دورانیہ ہے۔ انسانی زندگی کا یہ واحد دور ہے جس میں انسان سب سے زیادہ معصوم اور صاف و شفاف دل کا مالک ہوتا ہے کہ اگر کسی سے جھگڑا ہوجائے تو صرف ایک بار کے معافی مانگنے پر سب کچھ بھلائے دوستی کر لیتا ہے۔ اس عرصے میں انسان ہر طرح کی پریشانیوں سے آزاد اور مستقبل کی سوچوں سے بےفکر ہو کر زندگی کو جیتا ہے۔ 

لیکن! یہ عرصہ نہایت اہمیت بھی رکھتا ہے کہ آنے والی زندگی اسی پر انحصار کرتی ہے۔ اگر بچپن میں ہی برائی کی عادت پڑ جائے تو مستقبل میں تباہی مچا دیتی ہے اور جس نیکی کو عادت بنا لیا جائے وہ بڑھاپے تک ساتھ رہتی ہے۔
اسی لیے والدین کو چاہیئے کہ اپنے بچوں کو بچپن سے ہی اچھائی برائی کا فرق سکھائیں تاکہ مستقبل میں انھیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔۔۔

   11
8 Comments

Sushi saksena

02-Jul-2022 01:51 PM

Nice

Reply

Saba Rahman

01-Jul-2022 07:13 PM

Nice

Reply

Raziya bano

01-Jul-2022 09:48 AM

Beautiful

Reply