30-Jun-2022-تحریری مقابلہ۔بچپن
🌟🌟🌟 بچپن 🌟🌟🌟
زندگی کے تین ادوار ہوتے ہیں ( 1) بچپن ( 2،) جوانی اور ( 3 ) بڑھاپا ان تینوں ادوار میں بچپن کا دور نہایت ہی خوبصورت ، انمول اور نایاب ہوتا ہے ۔
بچے فرشتوں کی طرح ہوتے ہیں بالکل معصوم گناہ سے پاک ۔جب تک چھوٹے ھیں آن کی غلطیوں کی پکڑ نہیں ہوتی ۔یہ ایسا زمانہ ہوتا ہے جہاں شرارتیں ۔نادانیاں،معصومانہ ادائیں احمقانہ حرکتیں ضد ،ناراضگی بڑی شان و شوکت کے ساتھ اجاگر ہوتی ہیں ۔بچپن کی دنیا بہت ہی خوشگوار ہوتی ہے نہ سوچ نہ فکر ،نہ کوئی مسئلہ نہ ہی مصائب ۔لاپرواہ اور بےخبری کے دن جو زندگی کی کڑوی حقائق سے دور ہوتے ہیں
بچپن میں کسی تقریب یا تہواروں کا بےصبری سے انتظار رہتا ہے کیونکہ گھر کےتمام افراد اور دوست احباب اکٹھا ہوتے ہیں اور انہیں اپنے ساتھیوں کے ساتھ ادھم مچانے کا بہانہ مل جاتا ہے ۔تہواروں میں تو عیدی کے علاوہ طرح طرح کی فرمائشوں کی تکمیل ہو جاتی ہے۔۔
مگر افسوس کچھ بچپن ایسے بھی ہیں جنہوں نے زندگی کی تلخ حقیقت اور کڑوی سچائی کا مقابلہ پیدائش کے بعد یا پھر پیدائش کے قبل سے ہی شروع کردیتے ہیں ۔ بچے تو سب معصوم ہوتے ہیں مگر ایک مفلس ،مزدور ، بےبس اور کمزور طبقہ کے بچے زندگی کے نشیب و فراز سے ویسے ہی گزرتے ہیں جیسے متوسط طبقہ کے جوان یا ادھیڑ فرد سماجی معاشی زندگی سے نبردآزما ہوتے رہتے ہیں ۔۔
بچپن کے گزر جانے کا درد و غم ہر کوئی محسوس کرتا ہے خواہ وہ زندگی کے کسی بھی حصہ میں ہو ۔ وہ دنیا میں کسی اعلی عہدے پرفائز کیوں نہ ہو وہ اپنا بچپن نہیں بھولتا آور تنہائی میں ان دنوں کو ضرور یاد کرتا ہے ۔۔
دراصل بچپن انسان کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے ۔بچپن کی یادیں خوشگوار ہوں یا ناگوار ، خوشیوں سے بھری ہو یا غموں کا پہاڑ ٹوٹا ہو انسان کبھی نہیں بھولتا وہ زندگی کے آخری ایام میں بھی اپنا بچپن تلاش کر تا ہے
✍️۔۔۔۔🍁سیدہ سعدیہ فتح🍁
Sushi saksena
02-Jul-2022 01:51 PM
Nice
Reply
Saba Rahman
01-Jul-2022 07:11 PM
Nice
Reply
Chudhary
01-Jul-2022 06:29 PM
Nyc
Reply