ساتھ
سردیوں کی ٹھنڈی راتیں تھی ۔ اسلام آباد کا خوبصورت نظارہ اس اونچی جگہ پہ بنے ہوٹل سے مل رہا تھا۔ کھانا کھا چکے تھے۔ اب چاۓ سے لطف اندوز ہوا جا رہا تھا۔ وہ باہر لان میں بیٹھے تھے اور نیچے کا منظر دیکھ رہے تھے۔ سردی کے باوجود بھی لوگوں کا ہجوم تھا اس جگہ پہ۔ میری نظریں میرے سامنے بیٹھی دلکش اور حسین چہرے پہ پڑی وہ ادھر ادھر کا جائزہ لے رہے تھی۔ اس نے میری نظریں محسوس کر لی تھی۔
ایسے کیا دیکھ رہے ہو ؟
تمہاری خوبصورتی ۔ میں نے مسکرا نے جواب دیا۔
وہ ہلکا سا شرمائی تھی۔ اس کے سرخ ہونٹوں میں مسکراہٹ بہت جچتی تھی۔
اگر میں تمہیں نہ ملتا تو تم کیا کرتی؟ میں کسی اچھی بات کی توقع کر رہا تھا پر اس کو جچتا تھا ایسا جواب دینا وہ بولی۔
پھر میں صبر کر لیتی اور کیا کرنا تھا۔
کیا تمہیں برا نہ لگتا؟
مجھے ۔۔۔ وہ کچھ سوچتے ہوئی بولی۔ برا تو لگتا مجھے۔ آخر تم ایک انمول بندر ہو ۔ ہاہاہاہا اچھا سوری ہاہاہاہا۔
بہت بری ہو تم بات نہ کرنا مجھ سے اب۔
ساتھ ہی گندہ منہ بنا لیا ہے۔ مزاق کر رہی تھی۔ تم خود سوچو بھلا میں بندروں کی ایسی بستی کر سکتی ہوں ۔ہاہاہاہا۔ اوکے اب نہیں کہتی۔
نہیں نہیں تم کرلو اور ڈسکرائب کے میں کس قسم کا بندر ہو یہ وہ۔ huh
اچھا نہیں۔you are the best.اب نہیں کرتی۔
ساری تم نے میری بات کا مزا خراب کردیا۔
اچھا جی؟ وہ بول رہی تھی ساتھ ہنس رہی رھی
ہاں جی۔
اچھا نا۔ دوبارہ پوچھو کیا پوچھ رہے تھے۔
نہیں تم دوبارہ میرا مزاق اڑاو گی۔
نہیں اڑاتی بابا بتاو تو صحیح۔
میں اس کی آنکھوں میں دیکھ رہا تھا ۔ میں پوچھ رہا تھا اگر میں تمہارے ساتھ نہیں ہوتا تو تم کیا کرتی وانیا ؟
وانیا: مجھے بہت غم ہوتا تمہارے بغیر۔ زندگی اتنی حسین نہ لگتی پھر مجھے جتنی تمہراے ساتھ لگتی ہے۔ میں شاید کبھی دل سے خوش نہ ہو سکتی۔
اور؟
میں صبر کر لیتی۔ میں اس دنیا میں تمہارے بغیر جی لیتی پر آخرت میں اللہ سے ضرور شکوہ کرتی اور اللہ سے مانگتی تمہیں اپنے ساتھ جنت میں۔ اللہ کا وعدہ ہے جو دنیا میں جس سے محبت کرتا ہوگا وہ آخرت میں اسی کے ساتھ اٹھایا جاۓ گا۔
میں اس دنیا میں صرف اللہ کا ساتھ رکھتی اور اس سے تمہیں مانگتی اگلے جہان کے لیے ہمیشہ کے لیے۔ اپنے دل میں تمہارہ محبت سنبھال کے رکھتی۔
کسی کے ساتھ کے بغیر ہم مرتے نہیں ہے بس دل جینا چھوڑ دیتا ہے۔ ساری زندگی انسان اصل موت کے انتظار میں گزار دیتا ہے۔ ہر سانس میں اپنے چاہنے والے کا نام سجاۓ پھرتا ہے۔ بس ایک آس ہوتی ہے کہ اللہ ملوا دے گا اس جہان میں نہیں تو اگلے جہان میں کیونکہ وہ رب خود محبت کرنے والا ہے وہ کیسے کسی کی محبت ادھوری چھوڑ سکتا ہے؟ بس کچھ شرائط یے وہ یہ کہ محبت سچی ہونی چاہیے۔ منافقت سے پاک اور دوسری شرط یہ کہ اللہ سے بھری کسی انسان کی محبت دل میں نہیں ہونی چاہیے ورنہ آپ دونوں جہان کے لیے اکیلے رہ جائیں گے۔
مسکراہٹ تھی ہم دونوں کے چہروں پہ اور آنکھیں ایک دوسرے کی آنکھیں تک رہی تھی اور خاموشی باتیں کر رہی تھی۔
Gunjan Kamal
05-Jul-2022 09:40 PM
👌👏🙏🏻
Reply
Saba Rahman
05-Jul-2022 09:48 AM
Nice
Reply
Raziya bano
05-Jul-2022 09:35 AM
Beautiful
Reply