دستک
*(حصّہ 4)*
*دستک دینا ہر مرد کی فطرت ہے اور دروازہ نہ کھولنا عورت کا حسن....*
*(اسلام کی بیٹیاں گروپ)*
کسی غیر محرم سے
ہرگز، ہرگز دوستی نہ کریں چاہے وہ کتنے ہی گیفٹ اور پیسوں کے لالچ دے کیسے ہی سٹائل بنائے اور کتنے ہی ڈائیلاگ مارے ۔
آپ کے رب تعالیٰ نے آپ کو جس چیز سے منع فرمادیا اس میں کبھی خیر ہو ہی نہیں ہوسکتی ۔
(اسلام کی بیٹیوں) اپنا مرتبہ پہچانیں !
آپ کو دین اسلام نے شہزادیوں سے بڑھ کر مقام دیا ہے ۔
کسی غیر محرم کو اتنی بھی اجازت نہیں کہ بے حجاب آپ کو دیکھ سکے توآپ اس سے باتیں کر کے اپنی قدر کیوں گھٹاتی ہیں ۔
اگر آپ کے دل میں نہ چاہتے ہوئے بھی کسی کے متعلق جذبات پیدا ہوجائیں تو اُن کے پروان چڑھنے سے پہلے بلا جھجک گھر والوں ( ماں ، باپ ، بھائی بھابھی یا بہن وغیرہ ) سے بات کریں ۔
یہ بالکل بھی نہ سوچیں کہ وہ کیا کہیں گے وہ اس وقت جو بھی کہیں گے آپ کے لیے قابل برداشت اور قابلِ عمل ہوگا لیکن حد سےگزر جانے کے بعد انھیں معلوم ہوا تو پھر ان کا کچھ کہنا ، آپ کے لیے آزمائش بن جائے گا ۔
محبت بہت پاکیزہ جذبہ ہے یہ ہمیشہ پاکیزہ لوگوں کے لیے ہی پیدا ہونا چاہیے نہ کہ اوارا گندے اور مطلبی لوگ اس کے حق دار نہیں ۔
بیٹی کی سب سے پہلی محبت اس کا باپ ہوتا ہے اپنی پہلی محبت کوکسی پر بھی قربان نہ ہونے دیں ۔
جس باپ نے ہمیشہ آپ سے وفا کی آپ کی خاطر تن من دھن چین, سکون, سب کچھ قربان کیا اس سے آپ بھی وفا کریں اس کی سفید چادر کوداغ دار نہ ہونے دیں ۔
وہ ہمیشہ کی طرح آپ کے مستقبل کا فیصلہ بھی آپ سے بہتر کرے گا والدین پرپورا یقین رکھیں ۔
اللہ پاک ہر بہن اور بیٹی کو برے لوگوں سے محفوظ رکھے اور والدین کی اطاعت و فرماں برداری کی توفیق عطافرمائے!!
باقی کل.... انشاءاللہ
💞🌹💞🌹💞🌹💞🌹💞🌹💞🌹
*کاش کہ یہ بات تیرے دل میں اتر جائیں*
*خواہش صرف اتنی ہےکہ کچھ الفاظ لکھوں جس سے کوئی گمراہی کے راستے پر جاتے جاتے رک جائے نہ بھی رکے تو سوچ میں ضرور پڑ جائے*
*اگر آپ کو یہ تح
Chudhary
14-Jul-2022 11:02 PM
Nice
Reply
Gunjan Kamal
12-Jul-2022 10:22 PM
👏👌🙏🏻
Reply
Simran Bhagat
12-Jul-2022 08:45 PM
Bahut Khubsurat👌👌
Reply