تلاش
محبت مرد کی داستان ہوتی ہے،اور عورت کی ذندگی کا معمولی سا واقعہ🥀💔
لڑکی ہمسفر نہیں بلکہ اپنی پوری کائنات ایک انسان میں تلاش کرتی ہے ۔
جسے وہ اپنا بہترین دوست کہہ سکے۔جس کے ساتھ ہوتے ہوئے وہ ویسی ہی حفاظت محسوس کرے جیسے اپنے بھائی کے ساتھ محسوس کرتی ہے۔
جس کے سامنے کچھ مانگتے ہوئے اسے یقین ہو کہ جس طرح میرے بابا ہر خواہش پوری کرتے تھے یہ شخص بھی پوری کرے گا۔
اپنے دل کا حال بیان کرتے ہوئے کبھی ہچکچائے نہیں ۔
مختصر یہ کہ عورت اپنے ہمسفر میں اپنا ہر رشتہ، ہر احساس، ہر جذبہ، تلاش کرتی ہے ۔
اپنا ماضی، حال ،مستقبل یہان تک کہ جہان فانی کو چھوڑ کر جنت تک کا سفر اپنے اس تلاش کیے ہوئے ہمسفر کے ساتھ ہی دیکھتی ہے۔
پھر اس پہ ستم یہ کہ اپنی مرضی بھی ظاہر نہیں کر سکتی ۔
اپنی محبت کا گلا بھی دبا دیتی،روز مرتی ہے اور کسی کو خبر تک نہیں ہونے دیتی ۔
اپنے گھر کو معاشرے کو ساتھ لے کر چلتی ہے ۔
حیرانی کی بات تو یے ہے کہ اس سارے عذاب کو اکیلی جھیلتی ہے ، اور کمال کی بات تو یہ ہے کہ ذہنی توازن بھی نہیں کھوتی۔
اور آخر میں یوں کہہ کے اسکے جذبات کی تذلیل کی جاتی ہے کہ۔۔۔۔۔۔
جو پہلی سطر میں بیان ہے۔✍
محبت مرد کی داستان ہوتی ہے،اور عورت کی ذندگی کا معمولی سا واقعہ 💜
Rahman
14-Jul-2022 11:20 PM
Osm
Reply
Aniya Rahman
14-Jul-2022 10:31 PM
Nyc
Reply
Chudhary
14-Jul-2022 10:15 PM
Nice
Reply