13-Jul-2022تلاش
،🤔 تلاش 🧐
کھوج ، تلاش ،جستجو انسان کی فطرت میں روز ازل سے ہے ۔ انسان کے علاوہ چرند، پرند اور درندے بھی اپنے اپنے خوراک کی تلاش میں رہتے ہیں ۔ جیسے ہی صبحِ ہوتی ہے پرندے اپنے گھونسلے سے نکل کر دانہ کی تلاش میں اڑنے لگتے ہیں چرند کھیت کھلیان کی طرف سبز گھاس میں چرنے نکل جاتے ہیں ۔درندے بھی خوراک کی تاک میں لگ جاتے ہیں ۔ اب انسان تو اشرف المخلوقات ہے اس کی ضروریات کی حد نہیں اسے بھوک لگی تو پھلوں کے درختوں کی تلاش کی جسم چھپانے کے لئے پتوں کا لباس بنایا ۔رہنے کے لۓ پہاڑ کی غاروں کی کھوج کی پتھر سے ہتھیار بناۓ تاکہ وحشی درندوں سے خود کو بچائیں اور جانوروں کا شکار بھی کریں ۔یہ تو قدیم زمانے کی بات ہے انسان کی زندگی بسر کرنے کی تلاش وجستجو ہر دور کے مطابق آگے بڑھتی رہی ہے ۔ جیسے جیسے انسان کو اپنے آرام وآسائش کی ضرورت محسوس ہوئی ان میں شعور آتا گیا اور انہوں نے اس چیز کو حاصل کرنے کی تلاش جاری کر دی ان کی کھوج وجستجو نے روزمرہ کی زندگی کے لئے کئی ایجادات کیۓ ۔
غاروں سے نکل کر مٹی اور گھاس پھوس کے گھر میں آۓ اور ترقی کرتے رہے محلات قلعے سے ہوتے ہوئے فلک بوس عمارتوں تک پہنچ گئے ۔ پتے، چمڑے کے لباس سے ہوتے ہوئے آج طرح طرح کے ڈیزائن والے ملبوسات زیب تن کۓ ہوئے ہیں پھلوں اور بھنے جانوروں سے ہوتے ہوئے آج طرح طرح کےلذیذ پکوان کا ذائقہ لے رہے ہیں دودھ سے انواع و اقسام کی مٹھایاں تیار ہو رہی ہیں ۔ حفاظت کےلئے پتھر ،لوہے کے اسلحہ وہتھیار سے ہوتے ہوئے جدید ترین ٹیکنالوجی سے تیار کردہ ہتھیار تک پہنچ گئے ۔
انسانی سوچ اور فکر و شعور ہی اسے کسی چیز کی طرف مائل کر کے تلاش وجستجو میں سر گرداں کرتی ہے۔
دنیا کے ہر شعبے میں ترقی اور کامیابی کے لئے ماضی اور حال کا جائزہ لیتے ہوئے مستقبل میں بہتری کی جستجو اور تلاش رہتی ہے۔ کسی بھی ملک کی سماجی اور معاشی حالات کی ترقی، کامیابی و کامرانی کا راز نئی نئی دریافتیں ، ایجادات ، انکشافات ہیں اور یہ تمام چیزیں اسی وقت وقوع پذیر ہو سکتیں ہیں جب اس کی کھوج ہو تلاش ہو جستجو ہو ۔
آج ہم مشینی دور میں ہیں سائنس اور ٹیکنالوجی نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ ہم گھر بیٹھے ہی پوری دنیا کے حالات سے واقف ہو جاتے ہیں ۔ایسا لگتا ہے کہ دنیا سمٹ کر رہ گئی ہے یہاں ہر ایک بندہ اپنی اپنی سوچ وفکر کے مطابق ، اپنی اپنی ضروریات کے تحت الجھی ہوئی گتھیوں کو سلجھانے کی کوشش میں لگا رہتا ہے مسائل زندگی کے حل تلاش کرتا رہتا ہے کیونکہ تجسس انسان کی فطرت میں شامل ہے۔لہذا
تلاش وجستجو کا سلسلہ یہیں پر ختم نہیں ہو گا ۔ جب تک دنیا میں انسان ہے وہ اپنی تلاش جاری وساری رکھے گا ۔۔۔۔۔۔!
منزل سے آگے بڑھ کر منزل تلاش کر
مل جائے تجھ کو دریا تو سمندر تلاش کر
✍️۔۔🍁سیدہ سعدیہ فتح🍁
Maria akram khan
17-Sep-2022 06:39 PM
Khubsurat 💜💜
Reply
Rahman
14-Jul-2022 11:22 PM
Osm
Reply
Chudhary
14-Jul-2022 10:17 PM
Nice
Reply