Add To collaction

بخت




غزل

بخت کو لگا کے چاٹا ہم نے
اپنے حصے میں تم کو بانٹا ہم نے

آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر
بڑی دیر خود کو ڈانٹا ہم نے

مختار کرکے گل تم کو
خود مختار کیا کانٹا ہم نے

جب جب انسان یکجا ہوئے
دھرم کے نام پر بانٹا ہم نے

آئینے میں وحشی دیکھا تنہا
لگایا زور سے چانٹا ہم نے


طارق عظیم تنہا

   3
0 Comments