خوشبو
خوشبو
خوشبو کیا ہے؟ یہ اِک انہونا سا احساس ہے جو انسان کو روح کے اندر تک فرطِ جذبات سے تازگی اور رونق بخش سکتا ہے اور ساتھ کے ساتھ ہی اسے کسی پرانے ویران منہدم کھنڈر میں دفن بھی کر سکتا ہے۔
خوشبو کو اگر ملاقات کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا کیونکہ کوئی شخص فقط خوشبو کو سونگھ کر اپنے کسی بہت قریبی شخص کی یاد میں کھو جاتا ہے جو اسی طرح کی خوشبو کو کثرت سے استعمال کرتا ہے۔
ایک شیر خوار بچہ جو کہ سیدھی طرح اپنا نام بھی نہیں لے سکتا اور نہ ہی اپنی ماں کو پکار سکتا ہے لیکن وہ ہزاروں عورتوں کے درمیان اپنی ماں کو اس کی مخصوص خوشبو سے پہچان لیتا ہے یہ ایک قدرتی راز ہے اور ہم بس اس پر ریسرچ کر کے اپنی عقل کے مطابق قیاس آرائیاں ہی کر سکتے ہیں۔
خوشبوئیں بہت ظالم بھی ہوتی ہیں یہ کسی عاشق اور محبوب کے درمیان کسی پل کا کام کرتی ہیں ایک ایسا پل اگر اس کے دوسری طرف اس کا محبوب موجود ہو تو یہ فاصلہ چند لمحات پر مشتمل ہوتا ہے لیکن اس کے برعکس اگر دوسری جانج محبوب نہ ہو بس اس کی خوشبو ہو تو عاشق تمام عمر اس خوشبو کا پیچھا کرتا رہتا ہے اور پھر ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب اسے کسی عورت کے وجود سے اٹھنے والی وہی خوشبو بہی بے معنی سی لگنے لگتی ہے اور پھر وہ اسی خوشبو کے تعاقب میں جنگلات اور ویرانوں کا رُکھ کرتا ہے اور اسے پتوں کی سائیں سائیں اور پرندوں کی بولیوں میں تلاش کرتا ہے اور یہ محبت کی انتہا ہوتی ہے اس کے بعد بندے کو خود اپنا وجود بھی ایک غیر ضروری سی چیز محسوس ہونے لگتا ہے اور
Saba Rahman
16-Jul-2022 11:28 PM
Osm
Reply
Milind salve
15-Jul-2022 12:23 PM
👌👌
Reply
Maria akram khan
15-Jul-2022 03:15 AM
Amazing ❤️
Reply