19-Jul-2022 غیر عنوان -
خراجِ عقیدت در بارگاہِ حضور خالدِ ملت علیہ الرحمۃ
""""""""""
✍🏻کلام- توصیف رضا رضوی
🎙️آواز- تجمل حسین اسلمی
https://youtu.be/GTWtb1UywsI
❣️
جو کوئی جنگ نہ ہارا وہ مجاہد خالد
حق تعالیٰ کو ہے جو پیارا وہ عابد خالد
اب میں کیا مانگوں، ہے بِن مانگے ہی جاری مجھ پر
فیض تیرا مِری اوقات سے زائد خالد
صرف کچھ لوگوں کے جلنے سے بھلا کیا ہوگا
سارا عالم تِری عظمت کا ہے شاہد خالد
تیرا احسان کبھی بھول نہ پائیں گے ہم
تونے جینے کے سکھائے ہیں قواعد خالد
ساری دنیا میں ہے مشہور تِرا پیارا گھر
جِس نے لاکھوں کے سنوارے ہیں عقائد خالد
میری گردن میں ہے جب پَٹّا غلامی کا تِری
کیا بگاڑے گا مِرا پھِر کوئی حاسد خالد
میری جانب نہ بڑھا اپنے قدم یوں اے غم!
بے سہارا نہ سمجھ، ہیں مِرے قائد خالد
اپنی قسمت پہ وہ جتنا بھی کریں ناز ہے کم
جِن کو تجھ سا دیا اللّٰه نے مرشد خالد
تیری خوشبو سے معطر ہیں کروڑوں کے دِل
اِک نظر میری طرف بھی گُلِ "ساجد" خالد
کس کے دیدار سے یاد آتی تھی رب کی توصیفؔ
اِتنا سننا تھا کہ دِل بول اٹھا خالد خالد
"""""""""
✍️از۔ توصیف رضا رضوی
+91 9594346926