صبر
صبر_آخر_اتنا_مشکل_کیوں_ہوتا_ہے؟
اور مسئلہ یہ ہے کہ اِس کے بغیر چین بھی نہیں پڑتا۔ اب زندگی کو پرکھنا شروع کریں تو معلوم ہوتا ہے یہ تو #صبر کے سوا کچھ بھی نہیں۔
کوئی بچھڑ گیا تو #صبر!
کوئی روٹھ گیا تو #صبر!
جو مانگا وہ نا ملا تو #صبر!
کسی نے کردار کشی کی تو #صبر!
ماضی ستائے تو #صبر!
کسی کا ذکر کرتے ہوئے آنکھ بھر آئے تو #صبر!
مگر #صبر آتا تب ہے، جب انسان الله کریم کی رضا میں راضی رہنا سیکھ لیتا ہے اور جانتے ہو #صبر کرنے والوں کے لیے پھر الله کافی ہو جاتا ہے۔ ہر سوال کا جواب پھر الله کریم دیتا ہے۔ پھر وہ سوال ذات پہ ہو یا کردار پہ۔
اور سوچو ذرا! جس شخص نے الله کریم کے ہر فیصلے پر سر جھکا لیا اور #صبر کرنا سیکھ لیا تو اسے دنیا کی کونسی چیز توڑ سکتی ہے؟
بس پھر لوگوں کا ڈر ختم ہو جاتا ہے اور اُن کی باتیں دکھ نہیں دیتی۔ کیونکہ دل یہ سوچ کر مطمئن ہو چکا ہوتا ہے کہ
#الله_تعالـٰـى_کافـی_ہے!
नंदिता राय
23-Jul-2022 08:39 AM
👌👌
Reply
Gunjan Kamal
22-Jul-2022 09:45 PM
👏👌🙏🏻
Reply
Milind salve
21-Jul-2022 02:18 PM
👌
Reply