Add To collaction

21-Jul-2022 لیکھنی کی کہانی -

ہر اک سے بات نہ کرنا, جوانی بھول جاتی ہے،،
جو کہنا سوچ کر کہنا, جوانی بھول جاتی ہے۔ ۔

تمہارے ساتھ میرا جو ادھورا سا تعلق ہے،،
سرِ محفل نہیں کہنا , جوانی بھول جاتی ہے۔ ۔

مجھے جب فرد دکھلائی گئی میرے گناہوں کی،،
کہا اک جام دے دینا , جوانی بھول جاتی ہے۔ ۔

اک وعدہ جو کر بیٹھے, وہ اکثر ٹوٹ جاتا ہے،،
نئے وعدے نہیں کرنا , جوانی بھول جاتی ہے۔ ۔

جوانی خوبصورت ہے , ہوس کی شکاری ہے،،
جوانی میں نہیں رہنا , جوانی بھول جاتی ہے۔ ۔

یوں ہی بیٹھے بٹھاۓ آج وعدہ کرلیا ہم نے،،
حسینوں سے نہیں ملنا , جوانی بھول جاتی ہے۔ ۔

جوانی بس جوانی ہے , حسین یادوں کی مالا ہے،،
شاہین اب اور کیا کہنا جوانی بھول جاتی ہے۔ ۔ ۔                

”محمد وسیم شاہین“

   5
1 Comments

नंदिता राय

23-Jul-2022 12:44 PM

👌

Reply