22-Jul-2022 آرزو
آرزو
میری آرزو میرا خواب تو
میری خامشی میں ہے بات تو
تو ملے اگر اس جہان میں
میرے ہر عمل کا ثواب تو
میری زندگی کا ہے امتحاں
میں سوال ہوں اور جواب تو
میری عیب پوشی کرے گا تو
میرے عیب پر ہے نقاب تو
یہ یقین کرتی ہے سعدیہ
بھر دے جھولیاں بے حساب تو
✍️۔۔۔🍁سیدہ سعدیہ فتح🍁
नंदिता राय
23-Jul-2022 08:35 AM
👌👌
Reply