25-Jul-2022 والدین کی محبت
********* والدین کی محبت *********
اللہ تبارک وتعالی نے والدین کی صورت میں ایک پیاری اور عظیم نعمت سے ہمیں نوازا ہے۔ یہ دنیا میں سب کے لئے اللہ کی طرف سے نایاب تحفہ ہے
دنیا میں والدین ہی وہ ہستی ہے جو ہمارے ہنستے مسکراتے چہرے کو دیکھ کر خوشی سے پھولے نہیں سماتے ہمیں ہلکی سی بھی ٹھیس لگے تو وہ تڑپ جاتے ہیں ۔ اپنی بڑی سے بڑی خواہشوں کو اپنی اولاد کی معمولی سی خواہش پر قربان کر دینے ہیں
ماں باپ وہ عظیم المرتبت ہستی ہیں جو پیدائش سے قبل ہی اپنے بچے پر پیار نچھاور کرنے لگتے ہیں ماں اگر نو ماہ بچے کو اپنے بطن میں رکھتی ہے درد و تکلیف برداشت کرتی ہے تو باپ بھی اس عرصے میں ماں بچے دونوں کا بھر پور خیال رکھتا ہے ۔ تاکہ دونوں صحیح سلامت رہیں ۔
اولاد کا چہرہ دیکھنے سے پہلے ہی ماں کی ممتا اور باپ کا پیار امڈ پڑتا ہے دونوں اپنے بچے کی آمد کے لئے بے چین اور بیقرار رہتے ہیں ۔ اور بچے کی پیدائش ہوتے ہی اپنی ڈیوٹی دونوں سنبھال لیتے ہیں ۔ ایک گوشت پوست کے معصوم بچے کو نہایت نرمیت اور احتیاط کے ساتھ پرورش کر نا شروع کرتے ہیں ۔۔یہ ماں باپ ہی ہوتے ہیں جو بےزبان بچے کی ہر تکلیف کو فورا سمجھ جاتے ہیں ۔اکر بیمار ہو جائے تو رات رات جاگ کر گذار دیتے ہیں ۔ اپنا سکون چین و آرام سب بچے کے لئے قربان کر دیتے ہیں ۔
ماں اگر گھر کے کاموں کے ساتھ ساتھ بچے کی بھی دیکھ بھال کھانے پینے کا دھیان رکھتی ہے تو باپ باہری دنیا میں اپنے اولاد کی صحیح پرورش اور آرام و آرائش کے لئے جی جان سے محنت کرتا ہے سخت دھوپ ہو یا بارش انہیں کسی کی پرواہ نہیں ہوتی بس اہل وعیال کی خوشحالی کے راستے ہموار کرنے میں لگے ہوتےہیں ۔
والدین پڑھے لکھے ہوں یا جاہل گنوار انہیں اپنی اولاد بہت عزیز ہوتی ہے یہ محبت کا جذبہ قطری اور حقیقی ہوتا ہے
والدین اپنی اولاد کے لیے کانٹوں پہ چل کر ان کیلئے پھولوں کا بستر تیار کرتے ہیں وہ خود جھلس جائیں گے لیکن اپنے بچوں کو اس کی تپش بھی نہ لگنے دیں گے ۔
ماں باپ کی محبت کے سامنے دنیا کے بیش قیمت اشیاء بےمعنی ہے
اللہ تبارک وتعالی نے والدین کی عزت واحترام اور خدمت کو جہاد پر فوقیت دی ہے
ماں کے پیروں تلے جنت ہے تو باپ جنت کے دروازے تک پہنچانے کا ذریعہ ۔
یہ مقام ومنزلت اللہ عزوجل نے انہیں بخشا ہے ۔
والدین بچوں کو پودے کی طرح رکھتے ہیں ، اپنی محبت اور شفقت کا مینہ برسا کر پروان چڑھاتے ہیں ۔ان کے لب پر دعائیں ہر پل رہتی ہیں اور یہ دعائیں ، محبت ، پیار ہمشہ رہ جاتا ہے چاہے وہ اس دنیا میں رہیں یا نہ رہیں ۔🥀
✍️۔۔۔۔🍁سیدہ سعدیہ فتح🍁
Maria akram khan
17-Sep-2022 06:42 PM
Bohat khoob ❤️😍
Reply
Saba Rahman
26-Jul-2022 11:20 PM
Nice 😊😊
Reply
Khan
26-Jul-2022 10:49 PM
😊😊
Reply