Add To collaction

مدینہ



نعت
پھر مدینہ مجھ کو یاد آنے لگا
پھر تصور ان کا تڑپانے لگا

روح پر ایک کیف سا چھانے لگا
گمبد خضرا نظر آنے لگا

یاد ہے تاریخ کو اب تک وہ رات
آسماں جب نور برسانے لگا

جس میں ہو ساقی شراب معرفت
میرے آگے ایسے پیمانے لگا

اللہ اللہ آپﷺ کا حسن و جمال
جس کے آگے چاند شرمانے لگا

آپﷺ کے آنے سے دنیا میں حضور ﷺ
آدمی انسان کہلانے لگا


جس نے پی غر میے عشق رسولﷺ
نغمہ صلے علٰی ﷺ گانے لگا


منظور حسین خاں ساغر
لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا ®©

   13
4 Comments

Aniya Rahman

27-Jul-2022 10:44 PM

Nyc

Reply

नंदिता राय

27-Jul-2022 07:32 PM

👏👌🙏🏻

Reply

Reyaan

27-Jul-2022 06:02 PM

👏👏

Reply