Tinker Bell

Add To collaction

دوست

دوست! بہت ہی خوبصورت اور میٹھا سا لفظ ہے۔ اس لفظ کے زبان سے ادا ہوتے ہی ذہن کے پردے پر اس شخص کا چہرہ ابھرتا ہے جس کا ساتھ ہمیں خوشی دیتا ہے۔ دوست اگر سچا ہو تو مشکل وقت بھی آسان ہو جایا کرتا ہے۔ لیکن بُرے دوست کی صحبت انسان کی اچھے وقت کو بھی مشکل بنا دیتی ہے۔

اسی لیے تو کہتے ہیں کہ اچھا دوست کسی نعمت سے کم نہیں ہوا کرتا کیونکہ اگر وہ آپ سے واقعی پیار کرتا ہے یا آپ کی پرواہ کرتا ہے تو وہ ہمیشہ آپ کی مشکلات میں مدد کرتے ہوئے اپنے رب سے رجوع کرنے کا کہے گا اور بنا دوستی کی پرواہ کیے آپ کو برائی سے روکے گا.
میرے نزدیک دوست کی مثال ایک چراغ کی سی ہے کہ اگر وہ روشنی مہیا کرے تو آپ کو بھٹکنے نہیں دے گا لیکن، اگر وہ روشنی ہی نا دے اور آپ اسے نہ پھینکنے پر بضد ہوں تو میرا یقین کیجیئے آپ کو تاریکی و گمراہیوں میں گم ہوجانے سے کوئی بھی نہیں بچا سکتا۔
لہذا دوست بناتے ہوئے بہت احتیاط سے کام لیں!

   20
13 Comments

Muskan Malik

12-Sep-2022 09:46 PM

ماشاءاللہ بہت خوبصورت لکھا ہے🔥🔥دوست تو دوست ہی ہوتا ہے نہ ❤️❤️

Reply

Arshik

01-Aug-2022 07:58 AM

بہت خوبصورت👌👌

Reply

Milind salve

01-Aug-2022 12:53 AM

👌👏

Reply