Tabassum

Add To collaction

دوست

*#دوست* 

*سوال_دوستی_کی_تعریف_کیا_ہے🤔 ؟*

ایسا شخص جو آپ کو ہر غلط کام پر ٹوک دے مگر ہر اچھے کام پر آپ کی حوصلہ افزائی کرے۔
جو آپ کو یہ نہ کہے کہ اگر جھگڑا ہو تو میں حاضر ہوں بلکہ کہے کہ جھگڑا نہیں کرنا، یہ بری عادت ہے۔
جو آپ کے غم میں افسردہ ہو اور آپ کی خوشی میں اپنے غم بھلا کر بھرپور شرکت کرے۔
آپ کو مایوس دیکھ کر کہے چل یار جانے دے کیا مو سجا کر بیٹھا ہے۔
جو غلطی کرنے پر آپ پر فتوے لگانے کی بجائے رہنمائی کرے اور اچھے برے کا فرق بتائے۔
جو آپ کے رشتوں کو اپنے رشتے سمجھے اور اپنی نظر میں وہی حیا رکھے جو آپ اپنے رشتوں کیلئے رکھتے ہیں۔
جو رابطہ چاہے کبھی کبھی کرے مگر جب کرے تو بھرپور کرے، مکمل شرکت کرے، آپ کو دیکھ کر اس کا دل گارڈن گارڈن ہو جائے اس کے چہرے پر مسکراہٹ ہو۔
جو آپ کی ہنسی میں چھپے آنسو تلاش کر کہے کہ میرے سامنے ڈرامے کرنے کی ضرورت نہیں ہے، چل بتا کیا مسئلہ ہے؟ جو آپ کے مشکل وقت میں اپنا قیمتی وقت خدمت کے طور پر پیش کرے کیونکہ وقت اور توجہ سے بڑا کوئی تحفہ نہیں ہوتا۔۔۔

*کیا دوستی اور محبت میں فرق ہے 🤔؟* 

اگر آپ مجھ سے پوچھیں تو میں کہوں گا کہ محبت کی بنیاد ہی دوستی یے ۔ دوستی اگر ستون ہے تو محبت عمارت ہے ۔ محبت تو ایک جذبے کا نام ہے ۔ احساسات کا ایک بندھن ہے ۔ دوستی بھی تو ایک جذبہ ہے ۔ ایک خالص جذبہ، گہرے احساسات کا ایک مضبوط بندھن دوستی ہے ۔ دوستی میں اگر ہم جنس کا فرق نہ دیکھیں تو یہ ایک بہترین تعلق ہے لیکن اگر دوستی میں جنس کو مدنظر رکھا جائے گا تو دو مخالف جنس کبھی اچھے دوست نہیں بن سکیں گے ۔۔
البتہ دوستی اور محبت میں اگر ہوئی فرق ہے تو وہ یہ ہے کہ محبت یک طرفہ ہو سکتی ہے لیکن دوستی کبھی بھی یک طرفہ نہیں ہو سکتی ۔ دوستی ہمیشہ دو طرفہ ہوتی ہے جس میں دونوں فریقین قربانی دیتے ہیں اور سب سے بڑی قربانی اپنا وقت ہے اور توجہ ہے ۔

کیا دوستی میں کوئی اصول و ضوابط ہوتے ہیں ؟ 
دیکھا جائے تو اصول و ضوابط کا مطلب شرائط ہے اور دوستی کبھی بھی شرطوں پر نہیں کی جاتی البتہ حدود کا تعین ضرور ہوتا ہے ۔ جیسے محفل میں موجود لوگوں کے مطابق آپ کو دیکھنا پڑتا ہے ۔ کچھ لوگ بھری محفل میں نئے لوگوں کے سامنے کچھ ایسا کر جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے دوست کو بہت سے مسائل اور پریشانیاں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ تو اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ بھلے وہ آپ کا دوست ہے لیکن اس کی عزت کا خیال رکھنا خاص طور پر نئے لوگوں کے سامنے آپ پر لازم ہوتا ہے ورنہ ہوگا تو کچھ نہیں لیکن نئے لوگوں کے دل میں آپ کے دوست کو لے کر کچھ غلط فہمیاں پیدا ہو سکتی ہیں ۔۔۔

*کون لوگ آپ کے دوست نہیں ہو سکتے🤔 ؟* 
لالچی ، مفاد پرست ، خود غرض ، انا پرست اور ضدی لوگ کبھی بھی آپ کے دوست نہیں ہو سکتے کیونکہ ایسے لوگ ہمیشہ اپنا مفاد دیکھتے ہیں اور اپنے فائدے کے مطابق تعلق نبھاتے ہیں ۔
 انا پرست جھکے گا نہیں اور دوستی میں جھکنا پڑتا ہے ۔ ضدی شخص کبھی مانے گا نہیں جبکہ دوستی میں ماننا پڑتا ہے ۔ 
منانا پڑتا ہے ۔۔

   16
10 Comments

Arshik

01-Aug-2022 07:59 AM

واہ واہ واہ واہ کیا بات ہے🌹🌹

Reply

Chudhary

31-Jul-2022 11:53 PM

Nice

Reply

Khan

31-Jul-2022 09:53 PM

Nice

Reply