Atif

Add To collaction

کہانی

تقدیر۔۔۔


 انیس اپنی بیوی سے بہت پیار کرتا تھا لیکن انیس کی بیوی اس سے نہیں بلکہ وہ صرف پیسے سے پیار کرتی تھی روز ان کے درمیان لڑائی ہوتی تھی روز وہ چھوڑ کے جانے کی ضد کرتی اور انیس اس کی مینتیں کرتا اسے مناتا اس کی ہر بات پوری کرتا پھر بھی وہ خوش نہ ہوتی آخر اس نے ایک شرت رکھی کے اگر تم مجھے اپنے ساتھ رکھنا چاہتے ہو تو مجھے ہر ماہ چالیس ہزار چاہیے جبکہ انیس کی دہیاڑی چار پانچ سو تھی اور وہ بھی کبھی لگتی کھبی نہ لگتی لیکن انیس نہ پھر بھی یہ شرت قبول کی بہت محنت کی دن رات ایک کر کے اپنی بیوی کے لیے چالیس ہزار تک کمایا لیکن انیس کی بیوی پھر بھی خوش نہ ہوئی اس نے گھر کا کام کاج چھوڑ دیا انیس کام سے واپس آتا گھر کا کام کاج بھی خود کرتا اور اپنی بیوی کی مینتں کرتا کہ کبھی بھی مجھے چھوڑ کے نہ جانا کھر کا کام بھی میں خود کروں گا جو بھی تم بولو کی تمھاری ہر بات مانو گا گھر کا کام بھی کروں گا مزدوری بھی کروں گا تم بس گھر میں رہو آخر اس کی بیوی مان گئی اور وہ روز کام سے واپس آتا گھر کا بھی سارہ کام کرتا کافی روز ایسا چلتا رہا۔ اور پھر ایک دن انیس کی بیوی اپنی سہیلیوں کے ساتھ باہر کھانا کھانے گئی اس کی نظر ایک ایسے شخص پہ پڑی جو پسینے سے لت پت  لوگوں کا سا مان اٹھاے کبھی بسوں کی چھتوں پہ چڑتا تو کبھی سامان اٹھائے لوگوں کے گھروں میں جاتا تو جیسے ہی وہ کھانا کھانے روڈ کی سائیڈ پہ بیٹھا ابھی ایک نوالا ہی لیا اس نے تو آواز آئی وہ کھانا چھوڑ کے بھاگا اور سامان اٹھائے بس کی چھت پہ چڑھ گیا اور پھر کام پہ لگ گیا اور وہ گاڑی میں بیٹھی سارہ منظر اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی تھی اس کی آنکھوں کے آنسو رک نہیں رہے تھے اس کا رویہ اس کا ضمیر اسے اندر سے کوس رہا تھا اور وہ گھر پہنچی گھر کا سارا کام کیا کھانا بنایا اور اسی اپنے شوہر کے انتظار میں بیٹھ گئی جسے وہ آج سے پہلے دیکھنا بھی نہیں چاہتی تھی۔ انیس جیسے ہی گھر پہنچا اور اس نے اسے گلے لگا لیا آج اسے اس سے بدبو نہیں آرہی تھی اس کا پسینہ اسے دنیا کی سب سے مہنگی ترین خوشبو لگ رہی تھی اسے صرف اپنے ضمیر کی بدبو آ رہی تھی اور وہ اسے گلے لگائے روے جا رہی تھی کبھی اس کا ماتھا چومتی تو کبھی اس کے ہاتھ چومتی اور اسے اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاتی اور آج وہ خود کو دنیا کی امیر ترین لڑکی سمجھ رہی تھی انیس کو بار بار گلے لگا رہی تھی۔۔۔۔
                 نتیجہ ::
                              اگر کوئی آپ سے پیار کرتا ہے آپ کو چاہتا ہے اور آپ کو کھونا نہیں چاہتا تو اس کی قدر کیجئے ایسے چاہنے والے بھی قسمت والوں کو ملتے ہیں ۔۔۔
      

                                                        (عاطف رائٹس✍️)

   14
9 Comments

Seyad faizul murad

19-Sep-2022 07:06 AM

بہت خوب

Reply

Khushbu

02-Aug-2022 09:07 PM

👌👏

Reply

Neha Manhas

01-Aug-2022 12:16 PM

بہت خوبصورت👌👌👌

Reply