Tabassum

Add To collaction

انسانیت

کچھ لوگ معیارِ زندگی بلند کرنے میں
 معیار انسانیت سے بھی گِر جاتے ہے 🔥💯

انسانیت محبت کا مرکز اور محبت انسانیت کی معراج ہے،اگر میرا علم مجھے انسانیت سے محبت کرنا نہیں سکھاتا تو ایک جاہل مجھ سے ہزار درجے بہتر ہے...!!!


*مجھے ایسے لوگوں کی تلاش رہتی ہے..*

جو غریب ہوں

جن کے گھر میں جوان بیٹیاں ہوں..

 رشتے نا آنے کی فکر میں اندر ہی اندر "گھل" رہے ہوں

اس مقصد کے لیے میں نے ایک *"میرج بیورو"* کھول رکھا ہے اور .. ایسے مجبور لوگوں کی بیٹیوں کے رشتے بغیر معاوضہ کے کراتا ہوں .. ایک منٹ ذرا سانس لیں..
اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں.. بالکل نہیں.. بلکہ *"چھپر پھاڑ"* کر ان کی مجبوری سے پیسہ کما رہے ہیں.. مثال کے طور پر
 ابھی پانچ ماہ قبل ایک ادھیڑ شخص اپنی بیوی کے ساتھ ہمارے آفس میں اپنی بیٹی کے رشتے کے لیے آیا.. اس نے بتایا کہ میں نے دن رات
 محنت کرکے اپنی بیٹی کو *گریجویشن* کرایا ہے.. ماشاءاللہ خوبصورت بھی ہے.. لیکن ہماری غربت کو دیکھ کر کوئی اچھا پڑھا لکھا لڑکے کا رشتہ نہیں آتا..
آپ کے *"میرج بیورو"* اور آپ کی تعریف سن کر یہاں آئے ہیں..

میں نے انہیں تسلی دی ان لوگوں کو چاے پلائی.. اور ان سے پوچھا کہ آپ کو کیسا *"داماد"* چاہیے.. ظاہر ہے ہر والدین کو
اپنی بیٹی کے لیے بہتر سے بہتر کی تلاش ہوتی ہے.. کہنے لگا
*بس جناب لڑکا پڑھا لکھا ہو.. اچھی جاب ہو.. معاشی لحاظ سے مستحکم ہو*
میں نے چار لڑکوں کے فوٹو اس کے سامنے رکھ دیے.. چاروں لڑکے خوبصورت تھے.. میں نے ایک فوٹو اٹھایا اور کہا کہ یہ لڑکا انجنئیر ہے
گوا میں رہتا ہے.. دوسرا فوٹو دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ لڑکا چننائی میں رہتا ہے.. یہ ڈاکٹر ہے.. تیسرا والا سعودی میں رہتا ہے
اور اس کا اپنا ریسٹورنٹ ہے.. اور یہ دیکھیں یہ لڑکا دوبئی میں رہتا ہے.. کروڑ پتی ہے.. اس کا اپنا دوبئی میں کاروں کا شو روم ہے.. اور اس کا
آگے پیچھے کوئی نہیں.. والدین کا انتقال ہو چکا ہے.. بہن بھائی کوئی نہیں... مجھے ان دونوں کی آنکھوں میں "چمک" نظر آئی..میں سمجھ گیا کہ
*"تیر"* نشانے پر بیٹھا ہے.. اس کی بیوی کہنے لگی.. جناب جب یہ اتنا امیر اور خوبصورت ہے تو یہ ہم جیسے غریب کی بیٹی سے شادی کیوں کر رہا ہے
اسے تو ایک سے بڑھ کر ایک لڑکی مل سکتی ہے.. مجھے اس سوال کی پہلے سے توقع تھی.. میں نے جواب دیا.. محترمہ واقعی اس کےلیے رشتوں
 کی کوئی کمی نہیں.. لیکن یہ چاہتا ہے کہ اسے کوئی ایسی لڑکی ملے جو *"بےلوث" اور وفادار ہو..* اور ایسی غریب گھر میں ہی مل سکتی ہے
 اگر راضی ہیں تو اس اتوار کو آجائیں ملاقات کروا دیں گے.. آپ لوگ خود لڑکے سے مل کر تسلی کر لینا.. اور ہاں وہ صرف دس دن تک ہی انڈیا میں رہے گا 
اس کے بعد وہ دبئی اپنی بیوی کے ساتھ چلا جائے گا کیونکہ
وہ زیادہ دن تک اپنے کاروبار کو ملازمین کے بھروسے پر نہیں چھوڑ سکتا وہ دونوں بہت خوش ہوئے
اور اتوار کو آنے کا کہہ کر چلے گئے.. اتوار کو وہ لڑکا آفس میں ان دونوں کے سامنے بیٹھا تھا.. انہیں ہر طرح کے سوالوں کے جواب دے کر انہیں مطمئن کر رہا تھا.. وہ دونوں جب
مطمئن ہو گئے.. تو میں نے کہا.. دیکھیں ہمارا کام آپ دونوں کو صرف یہاں تک ملاقات کرانا تھا.. آگے اچھے برے کی ہماری کوئی *"ذمہ داری"* نہیں کیونکہ آپ دونوں
ہمارے *"کلائنٹ"* ہیں.. یہ سن کر ان دونوں کی آنکھوں میں کچھ شک کے بادل نظر آئے.. اور اس کے لیے بھی پہلے سے تیار تھا.. کہنے لگا
ویسے الحمدللہ آج تک جتنے بھی ?%

   12
6 Comments

Arshik

03-Aug-2022 10:16 AM

بہت عمدہ 👌👌

Reply

Muskan Malik

03-Aug-2022 10:08 AM

بہت بہترين🌹

Reply

Maria akram khan

03-Aug-2022 01:23 AM

MASHA ALLAH ❤️ umdah tehreer 💜💜

Reply