انسانیت
آپ کو معلوم ہے انسان کیا ہوتا ہے ؟
نہیں۔ چلے پتہ کرتے ہیں۔ وکیپیڈیا کہتا ہے کہ انسان لفظ زمین پر پائی جانے والی اس نوعِ حیات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو جنس انس (homo) سے تعلق رکھتی ہے اور دنیا میں پائی جانے والی دیگر تمام تر انواع حیات سے برتر دماغ رکھتی ہے۔
اس تحریر میں دیکھا جاۓ تو دماغ کی بات کی گئی ہے۔ ہر ضروری بات جو ہوتی ہے نا وہ دل کی ہوتی ہے۔ دل دماغ جب ساتھ بہترین طور پر function کرتے ہیں تو وہ ایک بہترین انسان کی شکل بن جاتے ہیں۔ ان دونوں میں سے کسی ایک میں کوئی خرابی مچ جاۓ تو انسان پھر انسان نہیں رہتا۔ وہ پھر حیوان بن جاتا ہے۔ ویسے دیکھا جاۓ تو انسان حیوانوں سے بھی بدتر بن جاتا ہے۔ یا دیکھا جاۓ تو فرشتوں سے بھی اعلیٰ ہو جاتا ہے۔ کیسے؟ یہی تو خوبصورتی ہے انسان کی اسی لیے تو اس دنیا میں ہمیں اتارا گیا ہے۔
آپ سمجھ لیں جیسے ایک تھرمامیٹر ہے۔ اگر انسان، انسان ہونے کے ناطے اپنے کام سرانجام کرتا رہے تو وہ نارمل ٹمپریچر پر رہتا یے اور جیسے ہی وہ کوئی گرا ہوا کام کرتا ہے تو وہ بخار کی زد میں آجاتا یعنی بیمار ہو جاتا ہے۔ یہ بیماری بہت بری ہے اور ابھی تک کی دریافت شدہ بیماریوں میں سے سب سے اول نمبر پہ اس کو رکھنا چاہیے تھا۔ میں اس کو Human Disorder کا نام دیتی ہو جس میں انسان کے لیے انسان ہونا مشکل ہے۔ کچھ اس بیماری کے قریب قریب ہے اور کچھ اس کا شکار ہے۔ اس کے symptoms کچھ یوں ہیں کہ انسان شدید بےحس،ضمیر سے خالی، کسی درد کو سمجھنے سے قاصر اور خود کو خدا سمجھتے ہوۓ ہر دوسرے انسان کو تکلیف دینا ہیں۔ احساس سے عاری لوگ ہوتے ہے یہ۔
البتہ دوسری طرف وہ لوگ بھی ہوتے ہیں جو جیتے ہی دوسروں کے لیے ہیں۔ ان کے لیے اپنے سے زیادہ دوسرے اہم ہوتے ہیں۔ وہ اعلیٰ درجے کے انسان ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں انسان وہ نہیں جس نے انسانیت کو ٹکھڑا دیا۔
Gunjan Kamal
03-Aug-2022 08:58 PM
👌
Reply
Madhumita
03-Aug-2022 04:17 PM
V nice
Reply
Tinker Bell
03-Aug-2022 10:28 AM
بہت اعلٰی 👏🏻👏🏻
Reply