Khadim Gillani

Add To collaction

صبر

رمزِ مہر و وفا بتاتا ہے
صبر جینا ہمیں سکھاتا ہے

نار،  گلزار میں بدلتی ہے
صبر جب معجزہ دکھاتا ہے

اک زلیخا فدا ہے یوسفؑ پر
صبر کردار یوں بناتا ہے

جس طرح سے دکھایا میثم ؓنے  
صبر ایسے کوئی دکھاتا ہے

زیر خنجر بھی مطمئن شبّیرؑ
صبر شکرِ خدا سکھاتا ہے

(خادمؔؔ گیلانی)

   7
2 Comments

Gunjan Kamal

03-Aug-2022 09:00 PM

👌

Reply

Madhumita

03-Aug-2022 04:18 PM

Nice

Reply