اعلیٰ ظرفی کا مظاہر
اسلام وعلیکم 🥀🦋
بات کا آغاز کچھ اس طرح ہوا کہ میں معمول کی طرح واٹس ایپ اسٹیٹس دیکھ رہی تھی ۔۔۔ مجھے حیرانی ہوئی کہ کچھ اسٹیٹس طنزیہ انداز میں لکھے گئے تھے ۔۔۔ اللّہ تعالیٰ جانے وہ کس کے لیے لکھے گئے تھے مگر کسی بہت بڑی بدگمانی کا منہ بولتا ثبوت تھے ۔۔۔
وہ کون لوگ ہوتے ہیں جو اس طرح کے اسٹیٹس اپلوڈ کرتے ہیں ۔۔۔؟ کمزور ترین لوگ ۔۔۔ کم ظرف لوگ ۔۔۔ ہاں جی آپ نے بلکل درست سمجھا ۔۔۔ جو لوگ اتنی ہمت نہیں رکھتے کہ سامنے سے آپ سے بات کرکے بدگمانی کو ختم کر دیں بلکہ ایسے اسٹیٹس اپلوڈ کرکے دلی تسکین ڈھونڈتے ہیں۔۔۔ یہ وہی لوگ تو ہوتے ہیں جو انڈائریکٹلی طنزیہ انداز میں ہر روز نئی طرح سے بدگمانی کا اظہار کرتے ہیں۔۔۔ ویسے طنز کرنے والوں کے لیے بھی کچھ سزائیں مختص کی گئی ہیں۔۔۔ کچھ دن پہلے میں تھوڑی پریشان تھی۔۔۔ میری ایک دوست کا اسٹیٹس دیکھ کر میرے دل کو تسلی ملی تھی۔۔۔
اور ہر کام کے لیے ایک وقت مقرر ہے۔۔۔ سورہ بقرہ 3 :54
یہ قرآن پاک کی آیت میری دوست کے اسٹیٹس پر تھی ۔۔۔ اگر اسٹیٹس دیکھ کر میں اچھا محسوس کر رہی تو دل ہی دل میں میں نے اپنی دوست کے لیے ڈھیر ساری دعائیں بھی کی تھیں ۔۔۔ تو جب طنزیہ انداز میں لکھے گئے اس اسٹیٹس پر کسی کا دل دکھ جاتا ہوگا تو کیا وہ انسان اللّہ تعالیٰ کو جوابدہ نہیں ہوگا ۔۔۔؟ اسی لیے اگر آپ کو کوئی بات بری لگی ہو تو سامنے والے سے کہہ کر مسلہ حل کریں ۔۔۔ اس طرح کے اسٹیٹس آپ کی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں ۔۔۔ اللّہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو ہدایت دے آمین ۔۔۔ اگر کبھی آپ کا دل بھی اس طرح کے اسٹیٹس کی طرف مائل ہو تو اللّہ تعالیٰ سے مدد طلب کریں کیونکہ دکھے دل اپنا معاملہ ربّ رحمنٰ کے حوالے کر دیتے ہیں۔۔۔ یقین کریں سزا کے طور پر آپ کا سکون بھی چھین لیا جا سکتا ہے۔۔۔ اور ایک انسان کے لیے یہ سزا کافی ہوتی ہے۔۔۔ کیونکہ سکون ہے تو سب ہے۔۔۔
از قلم صدف بشیر احمد
Khushbu
04-Aug-2022 09:13 AM
👏👌
Reply
Maria akram khan
04-Aug-2022 12:12 AM
Beshuk 💯💯 bilkul sahi baat ki hai apny ❤️❤️
Reply
Gunjan Kamal
03-Aug-2022 08:59 PM
👌
Reply