04-Aug-2022 غیر عنوان -
یادِ گنج شکر
منقبت در شانِ فریدِ دین وملت ،، تاجدار اہلِ نظر ،، گلِ گلزار چشتیت ،، حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رحمة اللہ علیہ پاک پتن شریف پنجاب پاکستان
عرس پاک ، ۵ محرم الحرام
🌹🌹🌹
✍️🎙️کلام و آواز۔ توصیف رضا رضوی
https://youtu.be/tte1ugH_f7I
______________________
❣️🌹🖤🖤🌹❣️
دکھیوں پر چشمِ عنایت اے پاک پتن کے راجا
بَن جائے رنج مسرت اے پاک پتن کے راجا
اجمیر کے خواجہ کی اور بغداد کے دولھا کی ہے
سرکار! نظر تم پر تو کربل کے آقا کی ہے
اونچی ہے تمہاری قسمت اے پاک پتن کے راجا
ہیں دِین کے سچے رہبر کَیا کہنے فرید الدیں کے
یکتائے زمانہ ہیں جو مرشد ہیں علاؤالدیں کے
کہتی ہے ساری خلقت اے پاک پتن کے راجا
دیوانہ ہے جو تمہارا ہے طیبہ نگر کا راہی
جو ہے محبوب تمہارا وہ ہے محبوبِ الٰہی
ہے خوب تمہاری نسبت اے پاک پتن کے راجا
تم ایسے ولی ہو جس کا دیوانہ ہے سارا عالم
تم غم کی دھوپ میں سایہ تم زخمِ جگر کا مرہم
تم بے چینی میں راحت اے پاک پتن کے راجا
مشکل تو نہیں ہے کچھ بھی سرکار تمہاری خاطر
حالات جو اچھے ہوتے ، ہوتا میں در پر حاضر
مِل جائے مجھ کو اجازت اے پاک پتن کے راجا
بِن پانی کی مچھلی سی حالت ہے آقا میری
تڑپاتی بہت ہے جدائی ہوں غم کے تیر سے چھلنی
فرماؤ میری نصرت اے پاک پتن کے راجا
ذرے بھی یہاں کے تارے قطرہ بھی یہاں کا دریا
سلطان جہاں کا ہے وہ جو اس در کا ہے منگتا
بے مثل تمہاری سخاوت اے پاک پتن کے راجا
عشق و الفت کا گلشن سرکار! ہرا تم سے ہے
تم ہی سے ساری خوشیاں آنکھوں میں ضیا تم سے ہے
تم کم زوروں کی طاقت اے پاک پتن کے راجا
اللّٰه کا فضل ، شہِ دیں کا عشق فُضُوں ہے تم میں
توصیفؔ تمہاری کیا ہو فاروق کا خوں ہے تم میں
اونچی ہے تمہاری شوکت اے پاک پتن کے راجا
°°°°°°°°°°°°
✍️از۔ توصیف رضا خان رضوی باتھ اصلی سیتا مڑھی بہار انڈیا
+91 9594346926
MR SID
05-Aug-2022 06:06 PM
نائس
Reply
Saba Rahman
05-Aug-2022 12:48 AM
Nice
Reply
Khan
05-Aug-2022 12:12 AM
Nice
Reply