13-Aug-2022 مزاحیہ غزل
ہزل
مرا پڑوسی کوئی مال دار تھوڑی ہے
یہ کار بینک کی ہے اس کی کار تھوڑی ہے
جوان بیوی سے بولا ضعیف شوہر یہ
تمہاری زندگی کا اعتبار تھوڑی ہے
خدا کا شکر ہے چکر کئی سے ہیں اپنے
بس ایک بیوی پہ دارومدار تھوڑی ہے
گلے میں ڈال کے باہیں سڑک پہ گھومیں گے
ہے نقد عشق ہمارا ادھار تھوڑی ہے
سبھی پہ فاتحہ پڑھ کر نکاح کرتا ہوں
مجھے یہ آٹھویں بیوی بھی بار تھوڑی ہے
عوام کے ہیں ملازم یہ افسر و لیڈر
کسی کے باپ کا یہ اقتدار تھوڑی ہے
احمدعلوی
پین ڈرائیو سے