Zindgi
" زندگی "
زندگی کی بے معنی بھاگ دوڑ میں
میرے وجود میں جکڑی
اِک آسیب زدہ روح
پسینے سے شرابُور جسم لئے
ناجانے کب سے
بھاپ اگلتے انجن کی مانند
خوابوں کی طویل پٹڑی پر
میرے اپنے ہی وجود کے گِرد
محوِ سفر ہے
جس کی چنگھاڑتی ہوئی آواز
میرے اندر کو تار تار کر رہی ہے
تمہیں شائید اندازہ نہ ہو مگر
تمہارے بعد میں
کسی اکانومی کلاس کے ڈبے کی طرح
دھول اور گَرد سے اٹا ہوا
اپنے ہی گِرد گھوم رہا ہوں
اور رفتہ رفتہ دم توڑ رہا ہوں
از قلم. گوہر سلطان گوہر
ملتان پاکستان
Seyad faizul murad
10-Sep-2022 02:26 PM
ویی کوڈ
Reply
Milind salve
15-Aug-2022 07:27 PM
👌👏
Reply
Madhumita
15-Aug-2022 02:23 PM
👏👏
Reply