21-Aug-2022 آزادی طنزیہ نظم
آزادی
ایک امریکن سٹی زن نے یہ رشین سے کہا
صرف امریکہ میں ہے آزادی کا اصلی مزا
صرف امریکہ زبانوں پر نہیں پابندیاں
ہر کسی کو بولنے کی ہیں یہاں آزادیاں
اتنی آزادی ملے گی اور دنیا میں کہاں
صدرِ امریکہ کو بک سکتے ہو کھل کر گالیاں
سن کے یہ ریمارک امریکی کا رشین نے کہا
گالیاں بکنے کی آزادی نہیں ہے مسئلہ
روس میں بھی روسیوں پر ایسی پابندی نہیں
اس طرف سے روسیوں کی ذہنیت گندی نہیں
اتنی آزادی تو ہر روسی کو حاصل ہے یہاں
صدرِ امریکہ کو بک سکتا ہے کھل کر گالیاں
Ahmed Alvi
09-Dec-2022 11:49 AM
شکریہ
Reply
Maria akram khan
22-Aug-2022 12:03 AM
❤️❤️❤️❤️
Reply